ممبئی کے اندھیری میں واقع ای ایس آئی سی اسپتال حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 8 پہنچ گئی، 100 سے زائد زخمی
ممبئی کے اندھیری واقع ای ایس آئی سی اسپتال میں پیر کی شام لگی آگ میں مرنے والوں کی تعداد 8 پہنچ گئی ہے۔ اس حادثہ میں مریض اور ان کے تیمارداروں سمیت 100 سے زائد لوگ جھلس گئے ہیں۔
ممبئی کے اندھیری واقع ای ایس آئی سی کامگار اسپتال میں 17 دسمبر کی شام آگ لگنے سے اب تک 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس حادثہ میں 100 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ آگ لگنے کے بعد سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔