مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزرائے اعلیٰ نے حلف برداری کے فوراً بعد ہی انتخابی وعدہ نبھانے کا آغاز کرتے ہوئے کسانوں کی قرض معافی کے حکم پر دستخط کر دیا۔
مدھیہ پردیش کے بعد چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس نے انتخابی وعدہ نبھاتے ہوئے کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے حلف برداری کے دو گھنٹے کے اندر ہی یہ حکم جاری کر دیا۔
مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزرائے اعلیٰ نے حلف برداری کے فوراً بعد ہی انتخابی وعدہ نبھانے کا آغاز کرتے ہوئے کسانوں کی قرض معافی کے حکم پر دستخط کر دیا۔
چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے دو گھنٹے کے اندر ہی کسانوں کی قرض معافی کی فائل پر دستخط کر دیا۔ قرض معافی کا فائدہ موجودہ قرض دار کسانوں اور بینکوں کی فہرست میں شامل ڈیفالٹر کسانوں کو بھی ملے گا۔ 11 دسمبر کو انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ میں کسانوں کی قرض معافی سے جڑا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔
قرض معافی کی فائل پر سائن کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ’’ہم نے وعدے کے مطابق کسانوں کی قرض معافی اور کسانوں کی دھان کی فصل 2500 روپے فی کوئنٹل پر خریدنے کا فیصلہ لیا ہے۔‘‘ انھوں نے جھیرم وادی کے شہیدوں کو انصاف دلانے کے لیے ایک خصوصی جانچ ٹیم کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔