وزیر اعلیٰ کے منصب پر کون ,ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) چیئرمین سونیا گاندھی سے مشورہ کیا کانگریس صدر راہل گاندھی نے

نئی دہلی: راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ کے منصب پر کون فائز ہوگا، اس کے علان سے قبل سیاسی گہما گہمی کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی سابق صدراور ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) چیئرمین سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔

یہ سمجھاجا رہا ہے کہ کانگریس صدر نے تینوں ریاستوں میں وزیراعلیٰ بنائے جانے کے سلسلے میں اپنی والدہ (سونیاگاندھی) سے مشورہ کیا۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش کانگریسی صدر اور وزیر اعلیٰ منصب کے دعویدار کمل ناتھ اور قد آور رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا نے راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

راجستھان میں وزیر اعلیٰ منصب کے دعویدار اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ نے بھی جے پور روانہ ہونے سے قبل راہل گاندھی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ اور راجستھان میں گہلوت کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی قیاس آرائیاں تیز ہو رہی ہیں۔ پائلٹ کے حامیوں نے کانگریس کے ہیڈکوارٹر کے باہر انھیں وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے مطالبے کے حق میں نعرے بازی کی اور اعلیٰ کمان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔