تل ابیب سمیت پورا اسرائیل ہمارےنشانےپر ہے۔شیعہ اسلامی شدت پسند تنظیم حزب اللہ وارننگ کی

یروشلم: لبنان کی شیعہ اسلامی شدت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ایک لاکھ سے زائد راکٹوں والے ہتھیاروں کے ذخیرہ کےساتھ تل ابیب سمیت پورا اسرائیل نشانےپر ہے۔

دی ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری نعیم قاسم نے ایران کے عربی روزنامہ الوفاق کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ تل ابیب سمیت پوراسرائیل ہمارے راکٹوں کے نشانہ پر ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کی وجہ سے گزشتہ 12 برسوں سے لبنان پر حملہ کرنے سے اسرائیل کتراتا ہے۔