بی جے پی کی ریلی کے بعد ترنمول کانگریس نےکیا اس جگہ کا ’شدھی کرن‘

مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اس میدان کا گنگا جل اور گائے کے گوبر سے ’شدھی کرن‘ کیا ہے جہاں پر بی جے پی کے ذریعہ ہفتہ کے روز ریلی منعقد کی گئی تھی۔ ترنمول کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس مقام سے فرقہ پرستی کا پیغام عام کیا تھا اس لیے اس جگہ کا شدھی کرن ضروری تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بھگوان مدن موہن کی زمین ہے اس لیے ہندو روایتوں کے مطابق ہم نے اس جگہ کو پاک کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 8 دسمبر کو منعقد بی جے پی کی ریلی میں یہاں پارٹی کے قومی صدر امت شامل بھی شامل ہوئے تھے۔