.تربیتی پروگرام وختم قرآن مجید ..جامعہ اسلامیہ اشرف العلوم انصاری نگر نالا سپارہ میں

25 نومبر بروز اتوار شہر ممبئی کے ضلع تھانے کے مشہور ومعروف ادارہ جامعہ اسلامیہ اشرف العلوم انصاری نگر نالا سپارہ میں ششماہی امتحان کے اختتام کے موقع پر طلبئہ جامعہ کے مستقبل کو تابناک بنانے کی غرض سے ایک انتہائی مفید اور اہم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور جامعہ کے ایک نہایت ہی ہونہار طالب علم محمد عاطف سلمہ( جس نے حیرت انگیز ذہانت اور شان دار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض نو مہینے میں حفظ قرآن کی دولت سے مالامال ہوا اور والدین کی سعادت اخروی کا ذریعہ وسبب بنا)کے اعزاز میں ختم قرآن کی سعادت بھی حاصل کی گئی.
اس روحانی بزم کی صدارت کے فرائض کو مہتمم جامعہ مولانا عبد الصمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے ادا کیا جب کہ اس کا آغاز محمد حذیفہ سلمہ متعلم مدرسہ ھذا کی خوبصورت تلاوت سے کیا گیا اور رب کائنات کی بارگاہ میں حمدیہ کلام کا گلدستہ محمد حماد سلمہ نے پیش کیا اور وہیں پر مترنم لب ولہجے کے مالک جناب شکیل احمد شکیل بستوی نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ نعت پیش کرکے اس بزم کے حسن کو چار چاند لگادیا اس حسین موقع پر مولانا نسیم احمد صاحب امام وخطیب مرکز نور مسجد وسئ پھاٹا نے اپنے ناصحانہ کلمات اور شیریں بیانی سے اسے مزید تابانی عطا کی اور مولانا غفران شکیل ندوی استاذ جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڈھ نے مکاتب ومدارس کی اہمیت اور طلبئہ مکاتب ومدارس کی عظمت پر روشنی ڈالی اور ان کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے ان کو مبارک باد بھی پیش کی اس حسین اور خوبصورت موقع پر اساتذہ جامعہ خصوصا حافظ رمضان صاحب و مولانا عبد الباری صاحبکے علاوہ معزز علماء کرام اور عمائدین شہر بھی موجود رہے اخیر میں مفتی محمد طیب صاحب مفتی مدرسہ ھذا نے مدرسے کی کار گزاری پر روشنی ڈالی اور طلبہ اپنی چھٹی کس طرح گزاریں کے اہم عنوان پر نہایت اہم گفتگو فرماکر حاضرین بزم کے شکریہ کے ساتھ بزم کے اختتام کا اعلان کیا