فیس بک نے ایک رپورٹ جاری کرتے وہئے بتایا کہ ہندوستان میں حکومت کے ذریعہ یوزرس ڈیٹا کے مطالبہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2018 کے درمیان یہ مطالبہ لگاتار بڑھا ہے۔
مرکز میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حکومت کے ذریعہ فیس بک سے یوزرس کے ڈیٹا (جانکاری) کا مطالبہ ہر سال لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ 2015 کے بعد سے حکومت کے اس مطالبہ میں تقریباً 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک خبر کے مطابق فیس بک نے ایک رپورٹ ریلیز کر اس بات کی جانکاری دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیس بک کنٹینٹ اور یزرس کی جانکاری کا مطالبہ گزشتہ کچھ سالوں میں لگاتار بڑھا ہے۔
اس دوران حکومت نے فیس بک سے کئی طرح کےکنٹینٹ ہٹانے کو بھی کہا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2015 کے فیس بک سے کنٹینٹ ہٹوانے کے معاملے میں ہندوستان سب سے آگے رہا۔ اس دوران حکومت نے فیس بک سے 30 ہزار بار لوگوں کا کنٹینٹ ہٹانے کے لیے کہا۔ حالانکہ رپورٹ کے مطابق بعد میں یہ مطالبہ گھٹا ہے اور فی الحال 3500 پر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے فیس بک سے مذہبی، نفرت پھیلانے والے بیان، ملک مخالف اور ہتک عزتی سے جڑے پوسٹس کو ہٹانے کے لیے کہا تھا۔