سہارنپور( احمد رضا) عالم دین وخطیب قاری عقیل الرحمان نے آجمیڈیا نمائندوں سے خاص گفتگو کے دوران کہاکہ آج قوم کو درپیش سخت مسائل کے ازالہ کیلئے ہمارے رہبران قوم اور سیاسی مشیروں کی یہ اہم ذمہ داری بنتی ہیکہ اب قومکو تعلیمی جہالت ، سیاسی نا امیدی ، اقتصادی کمزوری، سوشل پستی کے پنجوں سے باہر نکا لیں تبھی ہماری قوم با وقار زندگی گزار نیکے لائق بن سکتی ہے نا امیدی کے ماحول میں زندگی گزارنا کفر کی علامت ہے بلندی کیجانب چلنا بیحد ضروری ہے پستی کی زندگی، جہالت ہماری تنزلی اور تباہی کا بڑا سبب ہے کون کیا کہتاہے کون کیا لکھتا ہے اسکا جواب صبر اور اطمینان سے دینا ہماری کامیابی اور بلندی کی دلیل ہے جوش میں ہوش کھودینا اسلامی تعلیم کے خلاف ہے شریعت زندگی کا ایک جز ہے !
ملی تعلیمی پروگرام کے زیراہتمام تعلیم کو عام کیجئے تحریک کے ذریعہ اصلاح معاشرہ اور تعلیمی بیداری عنوانات پرشہرودیگرعلاقوں میں شاندار تعلیمی بیداریپروگراموں کا سلسلہ گزشتہ لمبے عرصہ سے ریاست کے بیشتر اضلاع میں لگاتار جاری ہے ،ان اہم بیداری پروگراموں کے ذریعہ لوگوں کوبیدارکیاجارہاہے اور معاشرہ میں پھیلی جہالت، بد عتوں،برائیوں اور غیر شرعی رسموں ودیگررواجوں کو ختم کرنے اور معاشرہ میں لوگوں کودین اسلام وشریعت مطہرہ کے احکامات کے مطابق زندگی گذارنے پر چھوٹی چھوٹی کانفرنس کے ذریعہ بیدار اور تیارکیاجارہاہے تاکہ معاشرہ تعلیمی پسماندگی اور جہالت کی تاریکیوں سے پاک ہوکرصالح معاشرہ تشکیل ہوسکے اس تعلیمی تحریک پر اپنے خٰالات کا اظہار کرتے ہوئے عالم دین وخطیب قاری عقیل الرحمان نیکہاکہ آج انسان حق تعالیٰ کے احکامات( کلام اللہ) اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات سے دورہوتاجارہاہے جوں جوں ملی تنظیمیں،دینی مدارس اور تبلیغی جماعتیں معاشرہ کو سدھارنے کاکام تیزی سے کررہی ہیں ویسی ہی معاشرہ سدھرنے کے بجائے اور بگڑتاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اگرمسلمانوں کا یہی حال رہاتو آنے والے وقت میں مسلمانوں کو مرتدہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے کہاکہ آج ہرطرف مسلمانوں اور مذہب اسلام پر حملے کئے جارہے ہیں مسلمانوں کو حراساں کیاجارہاہے اسکے باوجودبھی ہم اپنی اصلاح نہیں کرپارہے ہیں قاری عقیل الرحمان نے کہاکہ دنیاملعون ہے ہمیں دنیاکے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے بلکہ دنیاسے بے رغبتی پیداکرکے حق تعالیٰ کی عبادت میں لگ جاناچاہئے انہوں نے کہاکہ ہماری اصل منزل آخرت ہے اگر ہم نے مرنے سے پہلے آخرت کی تیاری نہ کی تو آخرت میں ہمیں بڑی سزاؤں کا سامناکرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ عبادتیں دو طرح کی ہیں ایک جانی عبادت ایک مالی عبادت ہماری جان بھی اللہ کی اور ہمارامال بھی اللہ کا اسلئے ہمیں اپنی جان اور اپنا مال اللہ کے رضاکے لئے لگانا چاہئے آپنے کہاکہ قرآن کریم ہماراپرسنل لاء اور قانون حیات ہے اسلئے ہمیں قرآن کریم کے احکامات پر چلنے اور اس کوسمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آپنے کہاکہ آج کے دور میں ہماراجان مال بیجاصرف ہورہاہے کیوں کہ ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہوتے جارہے ہیں تعلیم سے محرومی معاشرہ کو سدھارنے کے بجائے اور بگاڑنے کا سبب بنتی ہے