ممبئ 17 نومبر
آئیے مسلم پرسنل لا سیکھیں کے عنوان سے سلسلہ وار محاضرات کا پندرہواں موضوع *خلع کے احکام ومسائل* ہے، اس موضوع پر جناب مولانا ندیم احمد انصاری صاحب ڈائریکٹر الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا و لیکچرار شعبہ اردو اسماعیل یوسف کالج، ممبئی مورخہ 18/نومبر 2018ء روز اتوار کو بعد نماز مغرب بلال اسکول نزد بلواس ہوٹل مولانا شوکت علی روڈ گرانٹ روڈ ایسٹ ممبئی میں تفصیلی لیکچر دیں گے. واضح رہے کہ مولانا ندیم احمد انصاری صاحب نے ماضی قریب میں اس اہم موضوع پر مستقل ایک کتاب بھی بنام خلع کا نظام تصنیف کی ہے،جس کی اہل علم حضرات نے پذیرائی فرمائی ہے. اس پروگرام کی صدارت جناب حافظ اقبال صاحب چوناوالا رکن شوری دارالعلوم وقف دیوبند فرمائیں گے، یہ اطلاع سلسلہ وار محاضرات کے کنوینر جناب مفتی محمد فیاض عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ ناگپاڑہ ممبئی نے دی، انھوں نے بتایا کہ اس محاضرہ میں اسلام کے نظام خلع کی اہمیت اور اس کی مشروعیت بیان کی جائے گی، نیز یہ بھی بتایاجائےگا کہ عورت کو خلع لینے کا حق کب اور کیوں ہوتاہے، اور اس کا طریقہ کیا ہے، قاضی صاحب نے بتایا کہ جس طرح طلاق سے رشتہ نکاح ختم ہوجاتاہے اسی طرح خلع سے بھی نکاح ٹوٹ جاتاہے اور میاں بیوی ایک دوسرے کےلئے اجنبی بن جاتے ہیں، مگر اس کی کچھ شرائط ہیں، اس محاضرہ میں خلع کی شرائط اور اس کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی جائےگی، اخیر میں سامعین کے سوالوں کا جواب بھی دیاجائےگا، موضوع کی اہمیت کے پیش نظر قاضی صاحب نے عوام الناس اور اسکول وکالج کے طلبہ سے شرکت کی درخواست کی ھے، مزید جانکاری کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیاجاسکتاھے، (قاضی محمد فیاض عالم8080697348