یومِ سرسید کے موقع پر خادِمانِ اُردوفورم شولاپور کے زیر اہتمام جونیئر کالج کے طلبا کا نہایت کامیاب تقریری مقابلے کا انعقاد _________________________________ خادمان اردو فورم شولاپور کی جانب سے یوم سر سید کے موقع پرجونیئر کالج کے طلبہ و طالبات کے لئے تقریری مقابلہ بروز جمعرات 18

اکتوبر2018خادمان اردو فورم شولاپور کی جانب سے یوم سر سید کے موقع پر جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس تقریری مقابلے کے لئے تین عنوانات دیئے گئے تھے۔ 1) سر سید احمد خان کی تعلیمی خدمات 2)سر سید احمد خان کی ادبی خدمات 3)سر سید احمد خان کے رفقائے کار۔مذکورہ عنوانات پرطلبہ وطالبات نے بہت ہی بہترین تقاریر پیش کیں ۔پہلا انعام ایک ہزار روپئے اور مومینٹو(بیگم قمرالنساءکاریگر گلز جونیئر کالج کی طالبہ عائشہ ذاکر شیخ نے حاصل کیا۔دوسرا انعام بھی اسی مدرسہ کی طالبہ بی بی فاطمہ محمد صادق منیار نے حاصل کیا دوسرے انعام کے طور پر انھیں سات سو پچاس روپئے اور مومینٹودیا گیا اور تیسرا انعام پانچ سو روپئےاورمومینٹو سرسیداحمد خان جونیئر کالج کی طالبہ نداف منیرہ الطاف نے حاصل کیا۔اس تقریری مقابلے میں صدرجلسہ کےفرائض محترم زاہد علی خان صاحب نے بحسن خوبی انجام دیئےاور بطور مہمان خصوصی محترم فیض انعامدار صاحب نے جلسے کی رونق کو دو بالا کر دیا۔جج کے فرائض ایڈوکیٹ محترم عبدالرشید جنواڑکر صاحب اور ایڈوکیٹ عبدالحافظ منیارصاحب نے بڑے خلوص کے ساتھ انجام دیئے۔خادمان اردو فورم کے صدر محترم وقار شیخ صاحب نے آئندہ ہونے والے پروگراموں کے تعلق سے معلومات دی اور کہا کہ آئندہ سال یوم ترغیب مطالعہ اور یوم سر سید ایک ساتھ منایا جائے گا اور طلبہ وطالبات کے لئے آنلائن آبجیکٹیو ٹیسٹ رکھا جائے گا۔ادارے کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب نے خادمان اردو فورم کا تعارف اورمذکورہ تقریری مقابلے کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ تقریری مقابلے کے کنوینر ڈاکٹر عبدالرشید شیخ اور مظہر الوڑی نے بڑے صلیقے سے پروگرام کو منعقد کیا ۔اس جلسے میں خادمان اردو فورم کےدیگر ذمداران ،اساتذہ اور طلبہ وطالبات بڑی تعدادمیں شریک تھے بالخصوص نذیر منشی صاحب ،عبدالمنان شیخ، رفیق خان صاحب ، انور کمشنر، محمود نواز اور پروفیسر عبدالرزاق رند، زبیرچوکی، محمد جاوید تاڑے، محبوب علی وغیرہ۔جلسے کی نظامت ڈاکٹر عبدالرشید شیخ نے کی اور مظہر الوڑی صاحب نے رسم شکریہ ادا کی.