سہارنپور (احمد رضا) مقامی ہوٹل کلارک میں کل دیر شام ہون میڈیا گروپ کے سربراہ ندیم رضوی کی زیر قیادت یونائیٹیڈ پریس کلب کے تعاون سے شاندار وومین امپاورمینٹ تقریب کا انعقاد عمل میں آْیا اس پر اثر تقریب کی صدارت لیبر کمشنر مسٹر شریواستو نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سپنا سنگھ اور روش احمد نے مشترکہ طور سے نبھائے اس موقع پر سماجوادی پارٹی کی قو می سیکریٹری میڈم رومیلاسنگھ کی موجودگی قابل ذکر رہی!
ہون میڈیا گروپ کے اس پرگرام کو خطاب کرتے ہوئے کمشنری کی ٹاپ فیشن ڈزائنر میڈم ترنم نے کہاکہ ہرمذہب خواتین کے احترام اور تحفظ کا سبق دیتاہے مگر اسلام نے جس انداز اور حکمت کے ساتھ خواتین سے سلوک کا سبق ہمکو دیاہے اسکی جس قدر بھی تعریف کیجائے وہ کم ہوگی اپنے اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیرس فیشن ڈزائنر کی ڈائریکٹر میڈم ترنم نے کہاکہ خواتین کے ساتھ موجودہ ماحول کچھ بہتر نہی ہے جس زمانہ میں بھی خوتین کا استحصال ہواہے تبھی اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے ہم سبھی کیلئے لازم ہے کہ ہم خواتین کا احترام اور انکا تحفظ لازم بنائیں تاکہ معاشرہ کو بچایا جسکے! کمشنری کے واحد فیشن ڈزائنر یونٹ کی ڈائریکٹر ترنم نے صاف کہاکہ خواتین کو حقوق تو حاصل ہیں مگر سرکار انکو لاگو کرنے اور خواتین کا تحفظ کرنے میں ابھی تک ناکام ہے، فیشن ڈزائنر میڈم ترنم نے کہاکہ جب تک خواتین کا احترام اور تحفظ لازمی نہی ہوگا تب تک معاشرہ برائیوں اور جرائم سے پاک نہی ہوسکیگا بڑھتے خواتین جرائم سے خواتین کو ہر صورت بچایا جائے تاکہ ملک اور قوم ترقی کر سکے!
سماجوادی پارٹی کی سیکریٹری میڈم رومیلاسنگھ نے بھی خواتین کی حالت زار پر افسوس کرتے ہوئے اس تباہی کیلئے موجودہ مرکزی اور ریاستی سرکاروں کو ہی ذمہ دار قرار دیا اور مرکز سے مطالبہ کیاکہ خواتین کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور خواتین کا مزاق بنانیوالے افراد کے ساتھ سختی برتی جائے،سماجوادی پارٹیقائد میڈم رومیلاسنگھ نے کہاکہ ملک میں جرائم بڑھتاہی جارہاہے سرکار خواتین پر کئے جانیوالے ظلم وجبر سے آنکھیں پھیرے ہوئے ہے اسلئے ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی آبرو اور تحفظ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ان گھنونے واقعات کو روکیں اور اپنی بہو بیٹیوں کی حفاظت کریں،سماجوادی پارٹی قائد میڈم رومیلاسنگھ نے صاف کہاکہ سرکار قانون تو بناتی ہے مگر اس قانون کے تحت سخت کاروائی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کرنے اور کرانے میں اکثر ناکام رہتی ہے یہی سبب ہے کہ خوتین پر نازیبا حملہ لگاتار جاری ہیں!اس موقع پر ہون میڈیا گروپ کے سربراہ ندیم رضوی نیکہاکہ خواتین کا احترام بیحد ضروری ہے ندیم رضوی نے کہاکہ خواتین کیساتھ ظالمانہ برتاؤ نا قابل معافی عمل ہے! سوشل کارکن اور لاء اسٹوڈینٹ عظیم رضا نے بھی سبھی مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیخلاف کرائم ہمارے لئے باعث تشویش عمل ہے اسکو روکاجانا ہم سبکی بڑی ذمہ داری ہے سینئر صحافی روش احمد نیکہاکہ ہم سبھی کو مل جل کر اپنی بہو بیٹیوں کی حفاظت کیلئے ہر حال میں آگے آنا ہوگا روش احمد نے کہاکہ خواتین کا احترام لازمی ہونا چاہئے