160کلام اللہ ازل ہی سے انسانیت اور امن کا ضامن قرآنی تعلیم سے دوری ہماری پستی کا اصل سبب ! مفتی سالم یمنی
سہارنپور (احمد رضا) قرآ ن مجید کی قابل رشک اور قابل تعظیم تعلیم ہی ہماری دینی اور دنیاوی کامیابیوں کی اصل کنجی ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور سکھایا اور قرآنی تعلیم پر حرف بہ حرف عمل کیا وہی کامیابی کو پہنچا قرآن صرف پڑھنے کا نہی بلکہ غور وفکر کے ساتھ عمل کرنیکا شاندار اور سب سے مستحکم ذریعہ نجات ہے !آج صبح یہاں بہوجن سماج پارٹی کے رہبر حاجی فضل الرحمان کے دولت کدہ پر کچھ صحافیوں سے انسانیت ابھیان کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مفتی سالم یمنی نے بتایا کہ اللہ کا کلام انسانیت ،امن اور بھائی چارے کی معیاری تعلیم دیتاہے فساد بربہ کرنیوالوں کو اللہ، اللہ کا کلام اور اللہ کے پیارے نبیﷺ نے ازل سے ہی نہ پسند فرمایا اللہ کا پاک ارشاد ہے کہ( تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کریگا) انسانیت ابھیان احمد نگر( ممبئی) کے نگراں اعلیٰ اور سربراہ مولانا مفتی سالم یمنی نے انسانیت کے اہم موضوع کو آج کی بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے بتایا ہیکہ آئندہ ماہ دہرادون میں ہونے والے ایک عظیم الشان (انسانیت ابھیان ) جلسہ کی تیاریاں کیجارہی ہیں نفرت اور خوف کو شکست دینے کیلئے عوام سے اس تحریک میں جڑ کر تعاون دینے کی پرزور گزارش ہے مفتی سالم نے ہمیں بتایا ہے کہ اللہ کے پاک کلام میں تمام آفتوں ، بلاؤں اور بیماریوں کا علاج موجود ہے اور پاک کلام اللہ نے ہمیشہ ہی سے زبردست طریقہ سے نادر شاہی، جبر، ظلم،جہالت، فسادات، بد امنی، بد نیتی، جھوٹ، زنا، حق تلفی، بدکلامی، اونچ نیچ اوردہشتگردی جیسے جرائم کی سخت مخالف ہے!
انسانیت ابھیان کے قو می سربراہ مفتی سالم یمنی نے مزید بتایاکہ قرآن پاک کی تعلیم کا اصل بلندمقصد اصلاح معاشرہ اور نیک انسان بنکر پر امن طریقہ کے ساتھ زندگی گذارناہے قرآن مقدس میں انسانیت اور اخلاقیات کا بول بالا ازل سے ہی موجود ہے آپنے کہاکہ شرعی اصول سیکھ کرہی ملک کے مدارس سے فارغ لاکھوں طلباء تعلیم حاصل کرکے قوم کے مرد اور خواتین کو بیدارکرنے کا کام انجام دے رہے ہیں جوایک عظیم الشان کارنامہ ہے اور قرآنی تعلیم کا اصل حصول بھی یہی ہے آپ نے فرمایاکہ کہ ہمارے علماء نے جس مقصد سے ایک عرصہ قبل ملک میں مدارس کی جو بنیاد رکھی تھی آج ہمیں اس مقصد میں بھرپور کامیابی مل رہی ہے عالم دین اوراسلامی مفکرنے بیباک لہجے میں فرمایا ہے کہ ہماری کامیابی صرف اورصرف اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی تعلیم پر ہی منحصر ہے آپنے کہاہے کہ آج ملک میں بالخصوص پورے عالم میں مسلمانوں کی تباہی اور تنزلی کا سبب ہی اللہ اور اللہ کے رسول کی تعلیم سے دوری ہے مفتی سالم یمنی نے کہاکہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ اور اللہ کے پیارے رسول کی اطاعت اپنے اوپر مقدم کریں اور اپنے بچوں اور اپنے بچیوں کو سب سے پہلے قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں اور انسانیت ابھیان سے جڑیں ہماری تحریک کا مقصد ہر مذہب، ہر فرقہ اور ہر مسلک کے لوگوں کو انسانیت اور اللہ کی پاک تعلیم سے روشناس کرانیکے ساتھ اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کے لئے بیدار کرنا ہیکیونکہ قرآن پاک کی تعلیم ہی سب سے اعلیٰ ہے اور یہی تعلیم آپسی بھائی چارے، انسانیت اورحق العباد کی بقاء کی ہدایت دیتی ہے!