اقلیتی طبقہ کی خواتین کیلئے چھ روزہ تربیتی کیمپ کا اختتام آج

سہارنپور (احمد رضا) سوشل، تعلیمی اور آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینیوالی ہمارے زون کی نامور تنظیم پرچم کی زیر قیادت اقلیتی خواتین کے لئے جاری تربیتی پروگرام چھ روزہ کیمپ میں خواتین کو تعلیم حاصل کرکے معاشرے کو بہتر بنانے کے کار آمد ٹپس دیے گئے سوشل، تعلیمی تنظیم پرچم کی صدر ڈاکٹر قدسیہ انجم نے کیمپ میں موجود سیکڑوں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم خواتین بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کریں اور اقتصادی طور پر خود کو مضبوط بنائیں قد سیہ نیکہاکہ اس کیمپ کا مقصد اقلیتی خواتین کو حکومت کی جانب سے چل رہی تمام اسکیموں سے واقف کرانا ہے جس سے دور حاضر یہ طبقہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہے
ٹریننگ پروگرام کے پہلے روز پی این بی کے منیجر اشوک جین نے ملک و قوم کے لئے ایک اچھے رہنما کی صلاحیت اور اس معاشرے میں کام اور اہمیت کو بتایا اور خواتین سے زیادہ سے زیادہ سیاسی کاموں میں حصّہ لینے کو کہا، دوسرے روز ڈاکٹر شاہد زبیری نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنی لڑائی خود لڑنی ہوگی اور مقابل آنا ہوگا انہوں نے آگے کہا اپنے حقوق کی جانکاری، تعلیم محنت ان چیزوں کو اپنا کر ہی ہی وہ اپنا مقام حاصل کر سکتی ہیں پروگرام کے تیسرے روزسشانت سنگھل نے خواتین سوچھ بھارت ابھیان کی جانکاری دی اور اس کے تحت گھر کے کوڑے سے کس طرح آپ خود کو اقتصادی طور پر خود کو مضبوط بنا سکتی ہیں اور کوڑے سے ہونے والی گندگی سے محفوظ رہ سکتی ہیں اس بارے میں جانکاری دی اور فلم دکھاکر انہیں صفائی کی اہمیت کے اوپر روشنی ڈالی!
پروگرام کے چوتھے دن شوشل ورکر نینا دھینگڑا نے خواتین کو اپنے ہنر کو پہچاننے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے کہا اسکلس ڈیولپمنٹ کو بڑے پرتاثر طریقے سے سمجھایا اور خود کے مجموع بناکر کام کرنے والی اسکیم کی جانکاری دی پروگرام کے پانچوے روز دلجیت سنگھ کوچر نے خوراک اور ہمارینشونما پر خواتین کو سمجھایا اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ رومیو اسکویڈ ٹیم سے ایس آئی وینا رانی نے خواتین کو اپنی حفاظت کے طریقے بتائیں اور خواتین سے معلق قانون کی جانکاری دی اور انہیں جسمانی و روحانی طور پر مضبوط بننے کو کہاوی۔پی۔ پوپلی نے وومن اور جینڈر پر خواتین سے بات بات چیت کی اور ان پر ہو رہی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کو کہاپروگرام کے آخری دن این کے جین نے بین اور ڈاک خانہ میں چل رہی تمام اسکیموں کی جانکاری دی، ٹریز نصرت پروین نے اس چھ روزہ پروگرام میں خواتین کی رہنمائی کرنے کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تعلیم کی جانکاری دی۔ تربیتی پروگرام میں آئے تمام شخصیات سے حاصل جانکاری پر خواتین سے بات چیت کی۔ ان سوالات کے جواب دے کر خود اعتمادی پیدا کی۔ اپنی سوچ اور نظریہ بدل کر انسانی بھلائی کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری مش میں تعاون کرنے کو کہا ڈاکٹر ایوب ، پون رانا، ماسٹر ارشد ، ماسٹر برہان، ماسٹر شعیب ، ایہا ارینا،پارشد خوشنما انصاری اور اورشاد موجود رہے !