علیم احمدمعیاری صلاحیتوں مالک تھے! مولانا یعقوب 

سہارنپور11؍اکتوبر(احمد رضا) سیا سی رہنما سابق ممبر اسمبلی حاجی علیم خان کے انتقال پر ملال کے موقع پر آج یہاں نامور دینی و اصلاحی تعلیمی درسگاہ جامعۃ الطیبا ت حبیب گڑھ میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدرو جامعۃ الطیبا ت کے ناظم مولانا محمد یعقوب بلندشہری نے کی !
پروگرام میں دونوں اداروں کے ایک ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات نے شرکت فرمائی اس موقع پر پہلے قرآن خوانی ہوئی اسکے بعد ایصال ثواب کیا گیا اس موقع پر مولانا محمد یعقوب بلندشہری نے گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی عبدالعلیم حاجی و حافظ ہونیکے ساتھ ساتھ ایک قابل ترین بہ اخلاق شخصیت کے مالک تھے آپ بچپن ہی سے عوامی خدمت گار کی شکل میں اتر پردیش کی سیاست میں ایک وزن دار شخصیت بنے تھے ابھی تک بھی آپ عوام کے مخلص کے طور پرہی سیاسی میدان میں جلوہ افروز رہے! عبدالعلیم خاں سابق ایم ایل اے بلند شہر بڑے خیرخواہ اور ہر طبقہ کے لوگوں میں مقبول تھے۔ اور سبھی مذاہب کے لوگوں کا تعاون کرتے تھے نامور دینی و اصلاحی تعلیمی درسگاہ جامعۃ الطیبا ت حبیب گڑھ کے ناظم اعلیٰ مولانا یعقوب بلندشہری نے کہا کہ مرحوم کا جامعۃ الطیبا ت کو قائم کرنے میں بڑا تعاون رہاہے اور جامعہ الطیبا ت کو مسلسل اپنے خصوصی تعاون میں یاد رکھتے تھے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے دیگر مدارس کوبھی بڑا دھچکالگاہے کیونکہ مرحوم مدارس اسلامیہ کا بڑا تعاون کرتے تھے !انہوں نے کہا کی مرحوم کے انتقال سے بلند شہر اور علاقعے والوں میں شدید رنج و غم کاماحول ہے ۔اہل مدارس و دیگر لوگوں کی خیر خواہی کرنا ان کی زندگی کا نصب العین تھا ۔ مولانابلند شہری نے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کرائی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرائی ، حق تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے!اس تعزیتی نشست میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمدیعقوب سیتاپوری شیخ الجامعہ، مولانا ریاض الاسلام استاذحدیث جامعہ ، مولانا محمد سلمان، قاری عبدالسبحان ، قاری محمد افضل، مولانا محمد احتشام ، مفتی مجیب الرحمن ، مفتی محمد زکریا ، قاری شاہ جہاں وغیرہ کے علاوہ معلمات و طالبات بھی موجود رہیں!