جامعتہ ا لطیبات میں مفت طبی کیمپ ,افتتاح جمعیت علماء ہند مغربی یوپی کے صوبائی صدر ملانا ظہور احمدقاسمی کے مبارک ہاتھوں کیا گیا

سہارنپور (احمد رضا)ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیرانتظام جامعۃ الطیبات ملت شفا خانہ میں مفت طبی کیمپ لگایاگیا جس کا افتتاح جمعیت علماء ہند مغربی یوپی کے صوبائی صدر ملانا ظہور احمدقاسمی کے مبارک ہاتھوں کیا گیا ۔ کیمپ میں ڈاکٹر عبدالستار ایم. ڈی میڈیسن کے ذریعہ جامعۃ الطیبات کی طالبات میڈیکل چیک اپ کیا گیا جہاں بچیوں میں ٹائی فائڈ بخار، خارش،لوزموشن وغیرہ بیماریاں پائی گئیں۔چیک اپ کے بعد بچیوں کو بہتر علاج کے لئے دوائیاں فراہم کرائی گئیں، ڈاکٹر عبدا لستار ایم.ڈی کے ذریعہ مستقل علاج کی ذمہ داری سمبھالی گئی اور جامعۃ الطیبات میں طالبات کو مختلف بیماریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرئی گئیں اور ان سے بچنے کی تدابیر بھی سمجھائی گئی اس موقع پر ملی تعلیمی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری و جامعۃ الطیبات کے ناظم مولا محمد یعقوب بلندشہری نے کہا کہ ہماری یہ مسلسل کوششیں جاری رہتی ہیں کہ معاشرے وسماج میں بیماریاں نہ پھیل سکیں اور ان کے مستقل علاج کیلئے کوشش جاری رہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملت شفاخانہ سے آس پاس کے غریب، یتیم ،مسکین حضرات بھی مفت دوائیاں حاصل کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مسلم معاشرہ کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ صحتمند بنانا بھی ہے ، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملت شفاخانہ سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھائیں اور اپنے ہربچے کو پڑھائیں اورہربچی کو پڑھائیں تاکہ ایک صحتمند اورصالح معاشرہ تشکیل دیا جاسکے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالستار ایم.ڈی ، ڈاکٹر مسعود الظفرمولانا محمد یعقوب ، حاجی توقیر احمد ، قاری عبدالسبحان ،مولاناابوالکلام مظاہری وغیرہ موجود رہے ۔