عقل وشعور اور مزہب سے تعلیم سے ناواقف منحرف لوگ ہم جنس پرستی کے ہم نواں ہیں

سلمان کبیرنگری ایڈیٹر نئی برینیاں سنت کبیر نگر اترپردیش

صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے ہرممالک میں اس قبیح فعل کو اور قابل سزا جرم ماناجاتا ہے آزادی کا نعرہ لگاتے لگاتے کچھ لوگ خدا کے قانون میں بھی آزادانہ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کے لوگ ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں، ہم جنس پرستی کا یہ فیصلہ انسانی حقوق کی پامالی کا مددگار ہوگا، سماج میں فحاشی اور بے راہ روی کو فروغ ملے گا، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اس فعل قبیح کو جائز نہیں سمجھا گیا، قوم لوط ہم جس پرستی میں ملوث ہوئے تو قہر خدا وندی نے انہیں تباہ وبرباد کرکے آنے والی نسلوں کے لئے عبرت ناک بنا دیا، مزکورہ خیالات کا اظہار نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے کہا کہ مزہب اسلام انسانیت کا حقیقی اور سچا علم بردار ہے جوانسانوں کے حقوق پر مکمل رہنمائی کرتا ہے اس ملک میں خاندان معاشرہ ہم جنس پرستی کو ندامت کا سبب سمجھتا ہے، سماج بائیکاٹ کرتا ہے، اس ملک میں ایسا قانون بنانا ناقابل برداشت ہے، علمائے کرام وائمہ عزام اور اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ ہم جنس پرستی جیسی قبیح فعل کو اپنے حلقے میں اس مضر قانون سے عوام کو واقف کرائیں،