جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت* *مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر )کی ’’والدہ محترمہ* ‘‘کا آج یکم؍اکتوبر2018 بروز دوشنبہ صبح6بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون

*جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت*
*مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر )کی ’’والدہ محترمہ* ‘‘کا آج یکم؍اکتوبر2018 بروز دوشنبہ صبح6بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ نیک سیرت ،صوم و صلٰوۃ کی پابند خاتون تھیں ۔
پسماندگان میں دو بیٹے (مولانا حلیم اللہ قاسمی ،مولانا کلیم اللہ قاسمی )اور ایک بیٹی، اور بھرا پرا کنبہ ہے ۔مرحومہ عمر طبعی کو پہونچ چکی تھیں اور ایک مدت سے صاحب فراش تھیں اور لائق فرزندوں نے تیمارداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،
*نیزمولانا معراج الحق قاسمی*(آرگنائزر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)کے والد محترم’’حافظ محمد اظہار الحق‘‘کا بھی آج صبح تقریباً9بجے دوران علاج انتقال ہوگیا ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم ایک عرصہ سے مدرسہ رحمانیہ پسائی،سنت کبیر نگر میں دینی خدمت انجام دے رہے تھے ،آپ کے پسماندگان میں 5بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی، سکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار احمد اعظمی و اراکین نے مرحومین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار فرمایا اور تعزیت مسنونہ پیش کی ،ساتھ ہی بارگاہ ایزدی میں دعا فر مائی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین
جمعیۃ علماء کی ذیلی یونٹوں، ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ اورمتعلقین و قارئین سے درخواست کی ہے کہ مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔
(مولانا) محمد عارف عمری
ناظم شعبہ نشر و اشاعت، جمعیۃ علماء مہاراشٹر