ملی، تعلیمی اورسماجی بیداری کیلئے اجلاس عا م

سہارنپور۲۷؍ستمبر: ( احمد رضا) ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہمتام۸؍۹؍اکتوربر کو جامعۃ الطیبات و اسلامیہ انٹر کالج میں منعقد ہونے والے دو روزہ آل انڈیا ، تعلیمی ، ملی ، سماجی بیداری اجلاس عا م کے چار اہم مقاصدہیں (۱)فروغ تعلیم (۲)فروغ بھائی چارہ(۳)حفظان صحت(۴) حکومتوں کی طرف سے چلائی رہی اقلیتوں کے لئے تعلیمی و فلاحی اسکیموں کی افادیت،جس کو کامیاب بنانے کے لئے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر وجامعۃ الطیبات کے ناظم مولانامحمد یعقوب بلند شہری اور ان کی پوری ٹیم چاروں طرف گاؤں در گاؤں مسجد درمسجد سفر کرکے بیانات و اشتہارات اور پمفلیٹ کے ذریعہ لوگوں باخبر کرنے میں، پروگرام کی افادیت کو اجاگر کراوردعوت دینے میں بڑی جد وجہد او ر کوشس کررہی ہے مولانا بلند شہری نے مختلف گاؤں نجیب پورہ ، کاتلہ، اور مسجد خیرالنساء ، محمد ی مسجد ، سمیہ مسجد ، ایک مینارہ مسجد، برکت مسجد ، پیر جی اسماعیل والی مسجد،کھیت والی مسجد آنندنگر او ر اس کے علاوہ دیگر مساجد کے پروگروموں میں اپنے کلیدی خطاب میں تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ساتھ حفظان صحت اور بھائی چارے پر بھی کافی توجہ دلائی مولاناموصوف نے کہا کہ جس صفائی کے مشن کو آج حکومتیں عروج دے رہی ہیں اس کے بارے میں مذہب اسلام نے آج سے ۱۴؍سو برس پہلے ہی فرمادیا تھا کہ صفائی ستھرائی ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر نہ تو کوئی عبادت قابل قبول ہوتی ہے اور نہ ہی انسان کی زندگی صحت یا ب رہ سکتی ہے ۔پروگرام کا دوسرا مقصد بھائی چارہ اورآپس کا اتحاد ہے جس کی ہمیں دنیاکی ہر چیز دعوت دے رہی ہے کہ ہم آپس میں متحد رہیں اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اخلاق حسنہ کا مظاہر ہ کریں اور برادران وطن کے ساتھ ملکر قوم وملک کو ترقی دینے میں اپنی جانی ،مالی ،وقتی قربانیاں پیش کریں !