نئی دہلی24 ستمبر,آمنا سامنا میڈیا:کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے آج کہا کہ رافیل گھوٹالے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے اسی لئے بے تکی اور بہکی ہوئی بات کر رہی ہے ۔سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی جب پھنستی ہے تو اسے پاکستان کی یاد آتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا ان کا پاکستان سے محبت اس وقت بیدار نہیں ہوئی تھی جب بن بلائے ساڑی، شال لے کر پاکستان چلے گئے؟ جب آئی ایس آئی کو پٹھان کوٹ کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے بلایا؟ پاکستان ہمارے فوجیوں کا گلا کاٹتا ہے اور حکومت پاکستان سے خاموشی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت بننے کے بعد مفتی محمد سعید نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ آسیہ اندرا بی کو پوسٹر پر جگہ دی گئی! کہاں گیا 56 انچ کا سینہ؟ انہوں نے پی ایم مودی سے کہا کہ گمراہ مت کیجئے جواب دیجئے، رافیل میں چوری کیوں ہوئی؟ کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے کانگریس وفد سی وی سی سے ملا۔ یہ ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا دفاعی گھپلہ ہے۔ حکومت جھوٹ بول کر سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے سی وی سی سے تمام کاغذات ضبط اور ایف آئی آر کرنے کی مانگ کی ہے ۔