سہارنپور کے عوام کا خلوص اورپیار ہمیشہ یاد رہیگا! کمشنرحافظ عثمان
سہارنپور (احمد رضا) اتر پردیش سرکار کی انفار میشن کمشنر حافظ محمد عثمان کی آمد پر کل یہاں بھارت طبیہ کالج کی جانب سے ایک شاندار ایک استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر ایڈوکیٹ غیور عالم نے فرمائی پروگرام کے مہمان خصوصی حافظ محمد عثمان نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں ترقی حاصل کرنے کے لئے جد و جہدو محنت ضروری ہے انہوں نے کہاکہ آج مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے فکر مند نہیں ہے جبکہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی کے لئے محنت وجد جہد کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کہ مسلمان تعلیم کے میدان میں پسماندہ ہیں اور اپنی نسلوں کی تعمیر و ترقی کے لئے فکر مند نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ اپنی نسلوں کی فکر کریں اور انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری و ٹیکنیکل تعلیم سے بھی آراستہ کریں اور انہیں تعلیم کی بلندیوں تک پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ سرکا ر کے اونچے عہدوں پرپہنچنے کے لئے مسلسل جدو جہد کرناہوگاانہوں نے کہا کہ کوئی کسی کے لئے کچھ نہیں کرتا ہمیں اپنی نسلوں کی تعمیر و ترقی کے لئے خود محنت اور جد جہد کرنی ہوگی ،انہوں نے بھارت طبیہ کالج میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا اور جامعہ کے بانی و ناظم مرحوم حکیم ناظر حسن شمیم اور مرحوم نظرالحسن فاروقی کی سالہا سال کی گئی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی نیز ۱۹۲۹ سے طبی تعلیم میں مسلسل سرگرم بھارت طبیہ کالج کے اسٹاف، تعلیمی معیار اور قومی خدمات کی بھر پور تعریف فرمائی آپنے بھارت طبیہ کالج کے بانی و ناظم مرحوم حکیم ناظر حسن شمیم اور مرحوم نظرالحسن فاروقی کے وارثان تجمل الحسن فاروقی اور اریب حسن فاروقی کی طبی خدمات بکیلئے اور بھارت طبیہ کالج کے رکھ رکھاؤ میں خصوصی جدوجہد جارے رکھنے کیلئے بھی ان دو نوں حضرات کو مبارک باد پیش کی انفارمیشن کمشنر اترپردیش حافظ عثمان نیبھارت طبیہ کالج کی کوششوں اور تعلیمی معیار کو دیکھتے ہوئے کالج میں دوبارہ تشریف لانے کا وعدہ کیا اور طبی تعلیم و تربیت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار فرمایا!
شاندار عوامی استقبالیہ تقریب کے دوران پر یونا ئٹیڈ پریس کلب یوپی کے صدر احمد رضا نے حاٖفظ عثمان کی تیس سالہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے آپکو قابل ایڈ منسٹریٹر قرار دیا اور آپکے ذریعہ پبلک کو پہنچائے گئے فیض کی تفصیل پیش کی اس موقع پر یو نائٹیڈ پریس کلب کے سیکریٹری روش احمد جوائنٹ سیکریٹری عظیم رضا، عبد الباسط، حاجی ارشد مکی، نفیس احمد، افضال امیر، ذیہان احمد، سینئر ممبر راحیل رضا اورشاہویز مکی کیساتھ ساتھ انجینئرسلیم احمد سامانی اور سردار گننی نے انفار میشن کمشنر کی گرم جوشی کیساتھ پہلے گل پوشی کی اسکے بعد آپکو توصیفی سند پیش کی! علاوہ ازیں بھارت طبیہ کالج کے بانی و ناظم مرحوم حکیم ناظر حسن شمیم اور مرحوم نظرالحسن فاروقی کے وارثان تجمل الحسن فاروقی اور اریب حسن فاروقی کی جانب سے انفار میشن کمشنر اتر پردیش کو توصیفی اسناد، سپاسنامہ، استقبالیہ اور ٹرافی سے نوازا گیا بلاسم پبلک اسکول کے پرنسپل رحمان عظیم، مولوی فرید ، شاہد زبیری ، راجیش جین، اسلم خان، مولانا سبحان ، ممولانا ساد اور سید لیاقت علی نے بھی مہمان خصوصی کی گل پوشی کر انکو دعاؤں سے سرفراز کیا!