مدھوبنی ،16/ستمبر(شرف الدین عبدالرحمن تیمی ) "تحریک اردو ادب "کی دوسری نشست آج لہریا گنج میں واقع کامران کاٹیج میں منعقد ہوئ جس کا بنیادی مقصد اردو ادب کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ”تحریک اردو ادب” کو مضبوط ومستحکم بنانا ہے. تحریک اردو ادب کی دوسری نشست میں تحریک کے تمام ممبران وعہدہ داران شریک ہوئے. تحریک کے سر پرست ڈاکٹر مجیر احمد آزاد نے تحریک کی حیثیت اور اس کے اغراض ومقاصد کو پیش کیا ساتھ ہی سبھوں کو یکسوئی کے ساتھ اس تحریک کو آگے بڑھانے کی بھی اپیل کی. اس میٹنگ میں آئندہ ماہ تحریک کے تعارفی پروگرام کی بات بھی سامنے آئ جس کی متعینہ تاریخ کا اعلان آئندہ سات اکتوبر کو ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا. اس مناسبت سے تحریک کے کنویر امان اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کی خستہ حالی کے ہم خود ذمہ دار ہیں لہذا ہم سبھوں کو چاہیے کہ اس کی خستہ حالی دور کرنے کے لیے آگے آئیں اور مل جل کر کام کریں. واضح رہے کہ اس پروگرام کا آغاز إمام وخطيب مسجد اہل حديث نرائن پور کے نوجوان عالم دین مولانا شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی کی تلاوت کے ذریعہ ہوا. اس مناسبت سے عنایت اللہ ندوی،نعمت اللہ، شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی ،افضل امام، صلاح الدین، شاہد کامران، نہال اختر، وجہ القمر اور وجیہ القمر موجود تھے.