*جلسہ تہنیت اور رسمِ اجراء* انیس جاوید معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار، فلم نگار کی 45سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں

انیس جاوید معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار، فلم نگار کی 45سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں روزنامہ اردو ٹائمز، ممبئی یونیورسٹی(شعبہ اردو) اور اپنا رنگ منچ کے زیرِ اہتمام ایک "جلسہ تہنیت” 15،ستمبر 2018،بروز سنیچر، دوپہر 3:30 بجے، مراٹھی بھاشا بھون آڈیٹوریم، ممبئی یونیورسٹی، کالینہ کیمپس، سانتا کروز ایسٹ، ممبئی میں رکھا گیا ہے۔اس تہنیتی جلسہ میں پرنسپل طاہر شاہ کی مرتب کردہ کتاب” انیس جاوید کے اسٹیج ڈرامے”کا اجراء بھہ عمل میں آئےگا۔انیس جاوید کا ڈرامہ "ہم خاتونِ ملت ہیں”اعجاز شیخ، منصف قریشی اور رفقاء کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔تمام ہی محباّ نِ اردو سے شرکت کی پرخلوص درخواست ہے۔

*محمد رفیق شیخ، پرنسپل محمد طاہر شاہ، ڈاکٹر قمر صدیقی، ڈاکٹر ذاکر خان، منصف قریشی*