بھاجپا سرکار عوام کو تحفظ اور روزگار فراہم کر نے میں آگے! یوگی آدتیہ ناتھ 

سہارنپور سٹی( احمد رضا) مرکزی وزیرسڑک و ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری کیساتھ کل دیر شام دہلی روڈ واقع ساؤتھ سٹی میں فور لین کی افتتاحیہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پبلک کو خطاب کرتے ہوئے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ سولہ ماہ قبل میری سرکار کو لوٹ پاٹ، ڈکیتی، بیروزگاری اور افراتفری وراثت میں ملی تھی مگر ہم نے اپنے دم پر عوام کے تعاون سے غنڈہ راج کا صفایا کر دکھایا آج پولیس میں بھرتیاں جاری ہیں آگے بھی بچاس ہزار بھرتیاں ہونی ہیں، اساتذہ کی ہزاروں تقرریاں ہوچکی ہیں مزیدجگہیں نکالی جارہی ہیں ،آنگن باڑی کارکنان کو بھی روزگار کے بہتر موقع فراہم کئے جارہے ہیں کسانوں کا چینی ملوں پر واجب ۳۶ ہزار کروڑ روپیہ ادا کرایا جا رہاہے ۱۰ اکتوبر پر یوپی کے کسانوں کو گننے کا دس ہزار کروڑ ادا کرادیا جائیگاکل ملاکر ہماری سرکار کسانوں، مہلاؤں کی بہتری کے بہت سے عملی کام اجنام دیچکی ہے اسکے علاوہ ابھی تک یہاں لاکھوں افراد کو میری سرکارروزگار فراہم کراچکی ہے !
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہاکہ مافیاء راج دم توڑ چکاہے لٹیرے، بدمعاش اور فسادی بلوں میں چھپے ہیں جنگل راج ختم ہوا اب یہاں بھاجپا کا بہتر شاسن سبکے سامنے ہیں ہم نے ریاست کو ترقی کی راہ پر لاکھڑا کیا ہے کل تک جو یوپی میں آنے سے گھبراتے تھے آج وہ بڑے کاروباری یوپی میں بڑے انویسٹمینٹ کیلئے تیار کھڑے ہیں ہم نے بیروزگاری اور افرا تفری کو کافی حد تک کنٹرول کرنیکا اہم فریضہ عوام کیلئے اداکیاہے ہماری سرکار کی مذمت کرنیوالے آْج ہمارے سامنے کھڑے ہونے لائق نہی ہیں جنتا نے انکو نکار دیاہے ۲۰۱۹ میں ملک بھر میں پھر سے بھا جپاہی اکثریت میں آکر سرکلار بنائے گی! فور لین کی افتتاحیہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پبلک کو خطاب کرتے ہوئے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ہم بہٹ تحصیل میں واقع سدھ پیٹھ مندر ماتا شاکمبھری تک اس فور لین کو لیجائیں گے تاکہ عقیدت مندوں کو راحت ملے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ملک کو بھاجپا سرکار ہی سنبھال سکتی ہے آپس میں مل کر کام نہی کرنیوالے افراد بھاجپائی سرکار کو کسی بھی صورت مات نہی دے پائیں گے ہماری سرکار اصولوں پر قائم ہے سبکا ساتھ سبکا وکاس ہمارا نعرہ ہے ہم کسی ایک فرقہ کا نہی بلکہ سبھی کا وکاس چاہتے ہیں!
سہارنپور سے باغپت تک بنائے جارہے فورلین کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر نتن گڑکری نے اپنے انداز میں بتایاکہ جب ہمکو مرکز میں اقتدار ملا تو اس وقت تک ملک کے بیشترحصوں میں عوا می سہولیات اور آسانی کیلئے معیاری، مظبوط اور بہتر سڑکیں اور پل نہی تھے مگر اپنے چار سالہ اقتدار کے دوران ہم نے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیاہے گاؤں سے شہروں کو جوڑا گیاہے سب سے اہم سہارنپور دہلی روڈ کا یہ ۱۲۴ کلو میٹر لمبا فور لین جب بن کر تیار ہوگا تب سہارنپور سے دہلی کی دوری محض دو گھنٹہ دس منٹ میں مکمل ہوجایا کریگی مرکزی وزیر نتنگڑکری نے کہاکہ ملک میں مودی سرکار کے خلاف ماحول بنانے والے جب جب سرکار میں رہے تب تب ملک کی ترقی کو بریک لگاہے مگر مودی جی کی زیر قیادت آج ملک میں فور لین سڑکوں اور معیاری پلوں کا جال بچھا ہے ہزاروں کلومیٹر کی دوری محض ۱۲ گھنٹہ میں آج ان سڑکوں سے بہ آسانی مکمل کیجا سکتی ہے ہماری سرکار نے عوام کو راحت اور سہولیات کے مواقع فراہم کئے ہے یہ ملک کا سوا سو کروڑبخوبی جانتاہے!