سی سی آئی ایم انتخابات کی آخری مہم شباب پر ڈاکٹر شاہنواز عالم خان کو ملی علی گڑھ ومضافات سے زبردست حمایت

علی گڑھ (پریس ریلیز)ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں نے سی سی آئی ایم کی ممبر شپ کیلئے 23 اگست کو جو مہم شروع کی تھی، اب وہ آخری مرحلہ میں ہے۔ مشرقی یوپی کے اضلاع کے دورے کے بعد اب وہ مغربی اتر پردیش میں جنگی پیمانے پر تشہیری مہم چھیڑے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں ان کا پہلا پڑاؤ علی گڑھ تھا ۔ انتخابی اہمیت کے لحاظ سیطب یونانی کی ترویج وترقی کیلئے معروف علی گڑھ کو ملک گیر سطح پر انتہائی قدر کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے، علی گڑھ کی مسلم یونیورسٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ طب یونانی میں اس خطہ کی قربانیوں کیلئے بھی ایک مسلمہ اہمیت ہے ، علاوہ ازیں پوری ریاست اترپردیش میں رجسٹرڈ یونانی پریکٹشنرز،محققین اور یونانی ماہرین کی تعداد لکھنؤ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔تاریخی اور علمی قدوقامت میں سربلندشہرعلی گڑھ میں مورخہ 10 ستمبر کو ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں تشریف لائے، یہاں اجمل خاں طبیہ کالج اور علی گڑھ یونانی میڈیکل کالج، کے اساتذہ و طلبہ اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کے آفیسرس کے علاوہ ازیں شہر ومضافات کے اکثر اطباء و فن طب کی ترویج و اشاعت کے لئے مخلصانہ طور پر کوشاں دانشور شخصیات نے آپ سے ملاقات کی ۔ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ مشرقی اترپردیش کے بعد علی گڑھ اور اس کے پڑوسی اضلاع میں جس طرح ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کو قابل قدرحمایت ملی ہے، اس سے ان کی جیت یقینی مانی جارہی ہے۔ ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سرفراز احمد، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر خالد زماں خاں، یہاں کے سابق ڈین پروفیسر نعیم احمد خان،پروفیسر اقتدار الحسن زیدی اور پروفیسر ملک محمد وامق امین، فیکلٹی سے سی سی آئی ایم کے رکن ڈاکٹر بدر الدجی خاں، علی گڑھ یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بلال تفسیر نے وغیرہم نے اپنی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کی حمایت کا اعلان کرنے والے اساتذہ میں پروفیسر غفران احمد،پروفیسر اشہر قدیر، ڈاکٹر صفدر اشرف، ڈاکٹر فاروق احمد ڈار، ڈاکٹر محمد محسن، ڈاکٹر عبد العزیز،ڈاکٹر عبد الرؤف، ڈاکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر عطاء اللہ فہد کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ علی گڑھ کے پرائیویٹ پریکٹشنرز اور یہاں کی نمائندہ طبی شخصیات کی طرف سے بھی ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کے حق میں حمایت کی لہر دیکھی گئی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبہ لیڈر ڈاکٹر اعظم میر، ڈاکٹر اجمل شہنواز، ڈاکٹر نور الامین پردھان، ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر مسرور احمدڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر شمشاد احمد، ڈاکٹر مصباح الدین اظہر، ڈاکٹر پرویز احمد خان،ڈاکٹر راشد الاسلام انصاری وغیرہ نے ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سی سی آئی ایم کے انتخاب میں زیادہ سے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی اور ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کو سی سی آئی ایم جیسے پالیسی ساز ادارے میں طبی قیادت کا صحیح حق داراور مخلص رہنما قرار دیا۔