مفتی محمد یوسف قاسمی (خازن جمعیۃعلماء) کو صدمہ، والدہ محترمہ‘ کا آبائی وطن میں طویل علالت کے بعد انتقال ،جمعیۃعلماءمہا راشٹر کی جانب سے عامۃ المسلمین سے ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست
مہاراشٹر 11 ستمبر : مفتی محمد یوسف قاسمی (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر،اما م و خطیب کھار جامع مسجد ،ممبئی) کی *’’والدہ محترمہ‘‘* کا آبائی وطن نیؤ مانگولائی (پوکرن)راجستھان میںآج (منگل)صبح ۹؍ بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی ،جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی ،سکریٹری قانونی امداد کمیٹی الحاج گلزار احمد اعظمی نے بذریعہ فون تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور مر حومہ کی مغفرت و بلندئ درجات کے لئے دعا فرمائی ،نیزعامۃ المسلمین سے ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔
از ! (مولانا )محمد عارف عمری ، ناظم شعبہ نشر و اشاعت ،جمعیۃ علماء مہاراشٹر11-September 2018