پنک سٹی پریس کلب جےپور راجستہان میں ڈاکٹر سلیم خان کے نئے ناول بھیکو” کسان کا بھارت مھان ” کی رسم اجرا کی تقریب کا اہتمام ادارہ ادب اسلامی راجستھان اور انجمن ارباب نظر جےپور کے اشتراك سے ۔
جے پور، راجھستان : 9 ستمبر 2018 بروز اتوار پنک سٹی پریس کلب جےپور راجستہان میں ڈاکٹر سلیم خان صاحب کے نئے ناول بھیکو کسان کا بھارت مھان کی رسم اجرا کی تقریب ادارہ ادب اسلامی راجستھان اورانجمن ارباب نظر جےپور کے اشتراك سے منعقد ہوئ تقریب اجرا میں راجستھان میں اردو ادب کی ممتاز شخصیات نے شرکت فرمائی
مبصرین نے ناول کے محاسن اور نقائص کو خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے شرکاء کو ناول کے مطالعے کے لئے مجبور کردیا ڈاکٹر نعیم فلاحی نے مصنف کا تفصیلی تعارف پیش کیا میں نے ناول کے مختلف کرداروں کے توسط سے دئے گے پیغام پر روشنی ڈالی اور ادب برائے زندگی کی طرف توجہ دلائی ۔
ڈاکٹر اسما مسعود نے اپنے مقالے میں مزکورہ ناول کے محاسن بڑی سلیقہ مندی سے سامعین کے گوش گزار کئے ڈاکٹر محمد حسین نے مذکورہ ناول کاتنقیدی جائزہ پیش کیاانجینئر خورشید حسین امیر حلقہ نے ادب میں مقصدیت پر زور دیا
نظامت کے فرائض شکیل جےپوری نے انجام دئے
اور کہا میں ایک کامیاب پروگرام کے انقاد میں رفقاء کےتعاون پر ادارہ ادب اسلامی راجستھان کی جانب سے شکرگزار ہوں ۔