مدھوبنی، 7/ستمبر(شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی) بہار کی بیٹیوں کے ساتھ ہو رہے مسلسل ظلم وستم کے خلاف متحرک وفعال لیڈر پپو یادو نے اپنے پیادہ سفر کا آغاز مدھوبنی ضلع کے باسو پٹی سے شروع کیا، یادو کا یہ مشقت بھرا سفر باسوپٹی سے شروع ہو کر پٹنہ پہونچ کر اختتام کو پہونچے گا. واضح رہے کہ یادو جی کے اس لمبے اور دشوار کن سفر کا مقصد گذشتہ دنوں مظفرپور میں معصوم بچیوں کے ساتھ ہوئ عصمت دری اور اس کے تئیں حکومت کی چپّی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر معصوموں کو انصاف دلانے اور آئندہ کسی بھی بیٹیوں کے ساتھ ایسا ناروا سلوک نہ کیا جائے اس کے لئے حکومت سے ایسے قوانین کے نفاذ کی مانگ کی ہے جس سے آئندہ ہماری بیٹیاں ہوس کے پچاریوں سے محفوظ رہ سکیں.باسوپٹی سے چل کر آج کپلیشور استھان پہونچے جہاں سیکڑوں نوجوانوں نے سماج سیوی عنایت اللہ عرف پیارے کی رہنمائی میں ان کا پر جوش استقبال کیا. پیارے نے ملک وملت خصوصاً مدھوبنی کے عوام کے دکھ درد اور اس سے جڑی تمام پریشانیوں کو جانباز لیڈر پپو یادو کے سامنے رکھا اور ان سے آنے والے دنوں میں ان پریشانیوں کو حل کرنے کی مانگ کی. یادو نے موقع پر موجود سیکڑوں نوجوان، بچے اور بوڑھوں کے بیچ کھڑے ہوکر یہ وعدہ کیا کہ آنے والے دنوں میں مدھوبنی خصوصاً بسفی اسمبلی حلقہ کے تمام لوگوں کی پریشانیاں جلد دور ہوں گی.