جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صوبائی وفدکے رضاکاروں کے ذریعہ’’ ویاناڑ،کیرلا‘‘میں ریلیف کی تقسیم جاری*

ممبئی ۶؍ ستمبر
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صوبائی وفد کے رضاکار کیرلا کے متاثرہ علاقہ ویاناڑ میں تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لے کر متاثرین میں ریلیف تقسیم کر رہے ہیں ۔یہ اطلاع آج مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے دی جو گزشتہ چھ دنوں سے کیرلا کے سیلاب زدہ علاقوں کے سروے کے لئے اپنے سہ رکنی وفد کے ساتھ\n متاثرہ علاقوں میں مقیم ہیں۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ ناگپور سے جمعیۃعلماء کے رضاکاروں کا ایک وفد کل (بدھ ) شام کو بذریعہ ٹرین میسور پہونچا ،اور آج (جمعرات)صبح اس وفد کو ذمہ داروں کی ضروری ہدایات کے ساتھ کیرلا کے متاثرہ ضلع ویاناڑ کے لئے روانہ کیا گیا،جہاں وہ تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لے ان کو ریلیف کے سامان دے رہا ہے۔
اس وفد میں عبد العلیم ،جاوید اختر ،مختار احمد،محمد غوث،شفیع الرحمٰن اورمحمد زید وغیر ہ شامل ہیں۔

جمعیۃعلماء کے وفد کو میسور سے کیرلا کے متاثرہ ضلع ویاناڑ کے لئے روانہ کرتے ہوئے مولانا حلیم اللہ قاسمی و دیگر