کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے راحتی سامان پر عائد جی ایس ٹی ہٹایا جائے نقصانات کے اعتبار سے معاوضہ ناکافی :جمعیۃ علماء ہند کی ریلیف کمیٹی کے ارکان نے کالی کٹ کے ڈی ایم سے مل کر سوال اٹھایا مولانا محمود مدنی کی ہدایت کے مطابق ۃ کی طرف سے کچن کٹس اور گھریلو سامان کی تقسیم، گھروں اور کنویں سے ملبے کی صفائی,,

نئی دہلی۔۳ ستمبر۲۰۱۸ء
کیرالہ میں وسیع پیمانہ پر راحت وبازآبادکاری میں مصرو ف ملک کی اہم ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی ریلیف کمیٹی کے ارکان نے کالی کٹ اور کلپٹیاکے کلکٹر سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا کہ راحتی سامان کی خریداری پر جی ایس ٹی نہ لگایا جائے ،اس سے جمعیۃ علماء ہند جیسی غیر سرکاری تنظیموں کو کام کرنے میں آسانی ہوگی ۔ریلیف کمیٹی نے کہا کہ صرف ویاناڈضلع میں آٹھ ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ کیرل میں مکان کی تعمیر پر بڑی رقم خرچ ہوتی ہے، اس لیے مکمل تباہ شدہ مکان کے لیے چار لاکھ کی رقم ناکافی ہے ، اسی طرح متوفی کے اہل خانہ کے لیے چار لاکھ کی رقم عام معیار سے کافی کم ہے ، اس لیے ان دونوں معاوضوں میں اضافہ کیا جائے ۔اس سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء ہند نے کیرالہ سے واپسی کے بعد بتایا کہ کلکٹر نے جی ایس ٹی کے سلسلے میں بتایا کہ وہ صرف مرکزی سرکارکے دائرے میں آتاہے ، باقی معاوضہ کے اضافے کے سلسلے میں وزیر اعلی سے بات کی جائے گی ۔
ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ پہاڑ کے نیچے سرکاری زمینوں پر رہنے والے غریب خاندان کے معاوضے کے سلسلے میں سرکار خاموش ہے ، اب سوال ہے کہ وہ غریب انسان پھر کیا کریں گے ؟ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ویاناڈضلع کے چوبیس پنچایتوں کا دورہ کیا ہے ، کالی کٹ کا حلقہ کافی متاثر ہے اور یہاں عیسائی مشنری کا غلبہ ہے ،اس لیے اس علاقہ پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔جمعیۃ علماء ہند نے کالی کٹ میں مسجد عائشہ کو سینٹر بنایا ہے ، جہاں حاجی عبدالمجید، مولانا مصعب، مولانا مجیب ، مولانا ارشد اور بشیر کی قیاد ت میں والنٹیر شب و روز کام کررہے ہیں، جمعیۃ کی طرف سے اس وقت کیرالہ میں کل وقتی طور سے تین سو والٹیرس ہمہ وقت لگے ہوئے ہیں


دوسری طرف جمعیۃ علماء سورت کے صدر مولانا ارشد میر کی قیادت میں ایک وفدنے لوگوں کے درمیان رہنے سہنے اور کچن کٹس تقسیم کیے۔اس وفد میں ان کے علاوہ مولانا سالم سورت، قمرالدین شیخ، مولانا خالد ولساڈ،مولانا ساجدسون گڑھ،مولانا معاذ واپی اور شہزاد بھائی واپی شریک تھے۔اس کے علاوہ کالی کٹ میں مولانا منصور کاشفی صدر جمعیۃ علماء تامل ناڈو اور حسن بھائی چینی، پروفیسر نصراللہ حافظ و قاری رفیق وغیرہ بھی راحت رسانی میں مصروف ہیں,,