وحدت اسلامی ہند ، ۱ستمبر تا ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸ ایک کل ہند ملت یبد اری مھم منانے کا اعلان ———- رات دن گردش میں ہیں سات آسمان ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا

رات دن گردش میں ہیں سات آسمان
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
السّلام وعلیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مکرمی !
وحدت اسلامی ہند ، ۱ستمبر تا ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸ ایک کل ہند ملت یبد اری مھم منا رہی ہے ۔ جس کا موضوع ایمان ۔ استقامت ۔ اتحاد ہے ۔
اس مہم کے آغاز کے سلسلےمیں وحدت اسلامی ممبئی یونٹ نے اردو صحافیوں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا ، صحافت سے وابستہ ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ، بعد ازاں وحدت اسلامی ممبئی یونٹ کے ناظم جناب حسین نے وحدت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ ملت
بیداری مہم کی غرض و غایت مہاراشٹر ریجن کے نقیب جناب محمد سالم صدیقی صاحب نے پیش کی ۔ نقیب ریجن نے صحافی حضرات کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وطن عزیز میں ایک ہزار سالہ مسلم حکمرانی کی خدمات بڑی اہم رہی ہیں ، ملکی انتظام و انصرام میں کئی اصلاحات کی ۔ صوفیاء کرام اور علماء حق کی کوششوں سے دعوت حق کا آغاز ہوا ۔ بعد کے دور میں انگریزوں کے دیڑھ سو سالہ تاریخ میں برہمنی ساز باز سے اقتدار سازشی منصوبے کے تحت ہندوؤں کو سونپ دیا گیا ۔ مسلمانوں کو اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرنے اور کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے دین کی اور رجوع کرنا ہوگا ۔ ایمان پر پوری طرح استقامت کا ثبوت دینا ہوگا اور اتحاد کے بغیر یہ خواب ادھورا ہوگا ۔
آخر میں سوال جواب کا سیشن رکھا گیا ۔ ۔جناب سلیم خان صاحب کی دعاؤں پر اس نشست کا اختتام ہوا ۔