نامور دینی مرکزجامعہ الطیبات میں آزادی کا جشن سلیقہ اور معیاری طرزسے منایا گیا ملک کے دستور کیساتھ قطعی کھلواڑ نہی کرنے دیں گے! عمران مسعود 

سہارنپور (احمد رضا) گزشتہ روز نامور دینی درسگاہ جامعہ الطیبات میں ناظم اعلیٰ مولانایعقوب بلند شہریکی زیر سرپرستی یوم آزادی پر شاندار کلچرل پروگراموں کا مختلف انداز میں انعقاد کیا گیا جسمیں علاقائی مہمانوں کے علاوہ جامعہ الطیبات کی قریب آٹھ سو طالبات نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ حصہ داری نبھائی اس موقع پر ریاستیکانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر عمران مسعود نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی جشن آزادی کے اس بڑے جلسہ میں ضلع بھر کے ہزاروں طلبہ اور طالبات کے ساتھ ساتھ ضلع کے بہت سے علماء کرام بھی کافی وقت تک شریک رہے جامعہ الطیبات کا یہ پروگرام ہر زاوئے سے قابل تعریف رہا آج کے اس یوم آزادی پر شاندار کلچرل پروگرام میں مدارس کے طلبہ نے شاندار نعتیہ کلام، قومی ترانہ اور دینی تقاریر سے حاضرین جلسہ کو تعریف کرنیپر مجبور کر دیا !


ریاستی کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر عمران مسعود نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے یوم آزادی کے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مشترکہ قربانی پیش کی اور اس ملک عظیم کو آزادی دلائی آپنے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں نے آزادی کے لئے تحریک میں شاندار طور سے شرکت کی اور ملک کی آزادی کے لئے ہندو،مسلم اور دلت طبقات کے لوگوں نے اپنی جان کی بازی لگاکر غیر ملکی حکومت کے خلاف ہنکار بھری جس وجہ سے انگریزوں کی طاقت پارہ پارہ ہوگئی آج پھر اسی جوش اور قربانی کی ضرورت ملک کو بچانیکے لئے کرنی ضروری ہوگئی ہے! کانگریسی قائد عمران مسعود نے کہا کہ ملکمیں اس وقت آزادی کے لئے شروع ہوئی تحریک باہمی بھائی چارے کا بھی پیغام تھی جب تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھسر سے سر ملا کر کھڑے تھے اور اتحاد و سالمیت کے ساتھ انگریزوں کے خلاف مضبوط چٹان بنگئے آج بھی مٹھی بھرفرقہ پرست طاقتوں نے باہمی بھائی چارے کو توڑنیکا منصوبہ بنا کر اس ملک کے آئین کو بدلنے کی سازشیں کر رہے ہیں ہم ایسی طاقتوں سے خائف نہی ہوں گے نگریس پورے ملک کے عوام کی رہنمائی اور وکالت وکفالت کرنے میں سب سے آگے رہی ہے اور ہمیشہ سے ملک کے عوام کے ساتھ ہے کسی ایک سوچ کو مفاد مکمل کرنیکی غرض سے ملک کے دستور کیساتھ قطعی کھلواڑ نہی کرنے دیں گے! کانگریس کے رہبر بھائی عمران مسعود نے زور دیکر کہاکہ اندنوں ریاست کے چند اضلاع اور پورے ملک میں بھاجپاکے مٹھی بھر قائدین جو اشتعال انگیز بیانات دیکر ملک کی اقلیتوں کو خوف دلانا چاہتے ہیں ہماری جماعت اس عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مرکز کے علاوہ ریاستی سرکار سے بھی مانگ کرتی ہیکہ کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کیجانے والی بیہودہ اشتعال انگیزی کو بند کرایاجائے اور اس طرح کے غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے تاکہ ملک کی پر امن فضاء کو آلودہ ہونے سے روکا جاسکے اس ملک کی سلامتی اور آزادی کیلئے ہم نے سب سے زیادہ خون بہایاہے ہم کسی کے ظلم وجبر سے گھبراکر غلامی کی زندگی جینے والے نہی اس ملک پر سب سے زیادہ ہمارا حق ہے! کانگریس کے قائدسابق ایم ایل اے اور سرگرم ملی رہبر عمران مسعود نے کہاکہ ملک کا ہندو مسلم عوام کانگریس کے ساتھ ہے اور کانگریس پورے ملک کے عوام کی رہنمائی اور وکالت کیلئے بہت کافی ہے کانگریس ہندو مسلم، سکھ اور عیسائی اتحاد کی علمبر دار ہے اور ہمیشہ امن چاہتی ہے اگر ریاستی سرکار ہمارے عوام کو مشکل میں ڈالے گی تو ہم ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے ہم عوام کا کسی بھی شکل میں استحصال نہی ہونے دیں گے عمران مسعود نے کہاکہ آج جگہ جگہ اقلیتی فرقہ کے افراد کو بیہودہ نعروں اور چھینٹا کشی کا شکار بنایا جارہا ہم یہ کسی بھی صورت برداشت نہ کریں گے ریاستی سرکا ر زور زبردستی کیساتھ فضول کے قائدے قانون لاگو کر رہی ہے جو عوام کیلئے ناکارہ اور تناؤ سے بھرے ثابت ہورہے ہیں آپنے کہاکہ عوام کانگریس کے ساتھ ہے اور کانگریس پورے ملک کے عوام کی مدد کو ہر مورچہ پر تیار ہے!
ناظم اعلیٰ مولانا یعقوب بلند شہری نے کہاکہ ہمکو اپنے وطن پر ناز ہے وطن کی آبرو کیلئے ہم سب اپنی جان اور مال کی بازی لگا چکے ہیں اور مستقبل میں بھی پیارے وطن کی خاطر ہم اپنی آزادی اور ملک کی آبرو کیلئے سب سے آگے رہنیوالے ہیں ہمکو اپنے ملک اور ملک کو آزاد کرانیوالوں پر فخر ہے مولانا نیکہاکہ آج بھی ہماری ریاست کا دس کروڑ سے زائد عوام امن کے خواہش مند ہیں ہم سبھی ہندو مسلم مل جل کر ساتھ ساتھ رہنا چاہتے ہیں مگر دس فیصد لوگ ہمیں لڑانے پر بضد ہیں اسی سازش کو ناکام بنانیکے لئے اب امن ضروری ہے سیکولر جماعتوں کااتحاد آج ضروری ہے اور مسلم طبقہ کیلئے صبر بھی ضروری ہوگیاہے جوش ان پلانرس کو طاقت دیگا ہمیں آج ہی سے جوش کو پیچھے دھکیل کرافوہوں اور بیہودہ اقدام و بیانات کو نظر انداز کرنیکی سیکھ لینی ہوگی خاموش رہکر عدم تشدد سے اس سازش کو ناکام بنا نا ہوگا یہاں کا ہر شخص امن کا خواہاں ہے مگر مٹھی بھر سیاست داں اپنے مفاد کیلئے ان بھولے بھالے عوام کا غلط استعمال کر رہے ہیں، ریاستی اور مرکزی سرکار کیلئے اس طرح کے بیہودہ اور دل آزاری کرنیوالیاقدام کی جانچ بیحد ضروری ہے ہمارے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کوبھی ایسے عمل پر نوٹس لینا چاہئے تاکہ دوفرقوں میں ہونیوالے ٹکراؤ کو روکا جاسکے یہ ملک امن پسند عوام کا ملک ہے اقتدار پانے کیلئے یہاں نظم ونسق بگاڑنا اور دستور ہند کے خلاف کارکردگی کا مظاہرہ کیا جانا ملک کی سالمیت اور جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے!