ممبئی20؍ اگست
جنوبی ھند کی ریاست کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاری حد درجہ تشویش ناک ہے،اخباری اطلاعات کے مطابق سینکڑوں جانیں تلف ہو چکی ہیں اور آبادی کی آبادی صفحہ ہستی سے معدوم ہوچکی ہے،لاکھوں افراد بے گھر ہو کر کھانے ،پینے کے محتاج ہو چکے ہیں ۔چنانچہ صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشدمدنی مدظلہ کی ہدایت پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے یہ طے کیا ہے کہ کیرالا سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لئے پانچ لاکھ روپیہ کی مالیت کی خوردنی اشیاء کا ریلیف سامان عید قرباں کے بعد جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا ایک وفد لیکر کیرالا روانہ ہوگا۔ اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر اپنی روایت کے مطابق وہاں کے خانماں برباد لوگوں کی باز آباد کاری کرے گی۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تمام ذیلی یونٹوں ،ائمہ مساجد،اور مخیرین سے درخواست کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں رقم اکٹھا کرکے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر امام باڑہ کمپاؤنڈ ،ممبئی ۹ میں جمع کرائیں ۔
(مولانا ) محمد عارف عمری
ناظم شعبہ نشر و اشاعت
جمعیۃعلماء مہاراشٹر
8087175185