کیرالہ کی صورت حال انتہائی تشویشناک ، سیلاب متاثرین کی امداد انسانی واخلاقی فریضہ، ڈاکٹر محمد منظور عالم

نئی دہلی ۔19اگست
کیرالہ میں سیلاب اور بارش سے صورت حال انتہائی بدتر اور خراب ہوچکی ہے ۔تقریبا 400 اموات ہوچکی ہے جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد راحت کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ تباہی کی اس سنگین صورت حال پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معروف تنظیم آل انڈیا ملی کونسل نے کہاہے کہ کیرالہ کی اس تباہی سے لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور رنج والم کی اس گھڑی میں ان کی امداد کرنا ہمارا انسانی واخلاقی فریضہ ہے ۔یہ انسانی مسئلہ ہے اور مذہب ،دات پات اورعلاقائیت سے اوپر اٹھ کر سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے ۔
ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ مصیبت اور رنج والم کی اس گھڑی میں ہم کیرالہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ کیرالہ کے سیلاب کو قومی آفت قرار دیاجائے اور خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور یہ کام انتہائی تیز ی کے ساتھ کیا جائے کیوں کہ یہ شدید اور ناقابل تلاقی نقصان ہے ،کئی اضلاع شدید متاثر ہیں ،گاﺅں کا گاﺅں ویران ہوگیاہے ۔اب تک تقریبا400 سے زائد اموات ہوچکی ہے جبکہ 7 لاکھ عوام کیمپوں میں رہنے پر مبجور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب تک جوا امداد ی ٹیمیں وہاں کام کررہی ہیں وہ ناکافی ہیں ۔بڑے پیمانے پر راحت رسانی اور بچاﺅ کا کام کرنے کی ضروت ہے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑے اور خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،جن کا گھر تباہ ہوگیاہے انہیں مکانات دیئے جائیں ،صحت کی سہولیات فراہم کی جائے ،دیگر ضروریات زندگی کے اسبا ب مہیا کئے جائیں اور ایمانداری کے ساتھ متاثرین تک ریلیف کا پہونچنا یقینی بنایاجائے ۔