سہارنپور (احمد رضا) قابل قدر عظیم دینی اور سماجی شخصیت نواب ودود علیخان ؒ کے بیٹے سابق ممبر پارلیامنٹ نواب منصور علیخان کل لمبی علالت کے بعد اس دنفائے فانی کو الوداع کہگئے آپکی انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی، صحافی اور علمی حلقہ میں غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا آپ ہردلعزیزسوشل اور سیاسی رہبر کے نام سے ملک میں نامی رہے ہیں عوام کیلئے آپکی خدمات قابل تعریف رہی ہیں آپ پانچ سال تک ایم پی رہے اس درمیان کو کام آپنے انجام دئے وہ ہر زاوئے سے ہمارے لئے خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہیں نواب منصور کی شخصیت کما ل کی شخصیت تھی پورے ضلع نے آپکو کل دیر شام آپکے اپنے آبائی قبرستان کیلاشپور میں سپرد خاک کیا اور آپکیلئے دعاء مغفرت کی