سہارنپور (احمد رضا)بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی فضل الرحمن علیگ نے آزادی کی 72 ویں سالگرہ پر آج بہت سی اہم تقریبات کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں جنگ آزادی کی عظیم الشان تحریک میں حصہ لینے والوں اور ملک کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کوعقیدت بھرا سلام پیش کرتا ہوں اور ان مجاہدین کی خد مات پر فخر محسوس کرتاہوں کہ انہی کی قربانیوں کی باعث آج ہم جشن آزادی منارہے ہیں اور کھلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں یہ ملک سوا ارب عوام کا ملک ہے ایک فرقہ یا تنظیم اس ملک کی قسمت کا فیصلہ نہی کر سکتی ہمکو تعصب کی آگ میں جھونکنے والے ہماری آزادی کے دشمن ہیں!
بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈرحاجی فضل الرحمن علیگ نے مختلف مقامات پر پرچم کشائی اور یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مشترکہ قربانی پیش کی اور اس ملک عظیم کو آزادی دلائی آپنے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں نے آزادی کے لئے تحریک میں شاندار طور سے شرکت کی اور ملک کی آزادی کے لئے ہندو،مسلم اور دلت طبقات کے لوگوں نے اپنی جان کی بازی لگاکر غیر ملکی حکومت کے خلاف ہنکار بھری جس وجہ سے انگریزوں کی طاقت پارہ پارہ ہوگئی آج پھر اسی جوش اور قربانی کی ضرورت ملک کو بچانیکے لئے کرنی ضروری ہوگئی ہے! حاجی فضل الرحمن علیگ نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے شروع ہوئی تحریک باہمی بھائی چارے کا بھی پیغام دیتی ہے جب تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا مل کھڑے تھے اور اتحاد و سالمیت کے ساتھ انگریزوں کے خلاف مضبوط چٹان بن کر کھڑے ہوئے آج بھی مٹھی بھرفرقہ پرست طاقتوں نے باہمی بھائی چارے کو توڑنے اور دومذاہب کے عوام کے درمیان دیواریں کھڑی کرنے کا کام کیا ہوا ہے جو تشویشناک بات ہے اب ہمکو ایسی طاقتوں کیخلاف پھر سے متحد ہونا پڑیگا سینئر قائدنے کہا کہ ملک کی آزادی کا جو خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا وہ بھائی چارے اور باہمی اتحاد کے بغیر نامکمل ہے حاجی فضل الرحمن علیگ نے کہا کہ عوام کو بھی سمجھنا چاہیے کہ وہ لوگ جو انکو لڑانے کا کام کر رہے ہیں ایسے لوگوں سے دور رہیں اور آپس میں پھیلائی جانیوالی نفرتوں کو دور کریں کچھ لیڈر لوگوں میں پھوٹ ڈالنے کی سیاست کرتے ہیں انہیں بھی مسترد کر دیں اور آنے والے وقت میں ان خرافات اور اختلافات سے دور رہیں ! قابل ذکر ہے کہ قومی رہبر حاجی فضل الرحمن علیگ نے شیخ پورہ، فتح پور جٹ، مشن کمپاؤنڈ، بابا لال داس روڈ، عربی مدرسہ، نور بستی، گڑھی ملوک، مالویہ نگر، پرانہ گھاس کانٹہ، شاہ مدار چوک، محلہ قاضی، تارا کا چوک، کمبوہ کا پل، اندرا چوک، عالی کی چنگی، آزاد کالونی، کھاتہ کھیڑی وغیرہ مقامات پر پرچم کشائی کی رسم ادا کرتے ہوئے درجن بھرتقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی اور عوام کو آپسی بھائی چارے کا پیغام دیااس موقع پر بی ایس پی شہر صدر پرتاپ سنگھ، راؤ محبوب، بی ایس پی ضلع نائب صدر راؤ بابر ایڈووکیٹ، ماسٹر امجد، سید حسان، سیف علی، بی ایس پی ضلع انچارج عرشی حسن، ضمیر احمد، حمزہ، سکسینہ جی وغیرہ موجود تھے!