کیرالا سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مہاراشٹرا کی پچاس مساجدکے مصلیان کی جانب سے تعاون* طلباء تنظیم ایس آئی او کے والنٹیئرس نے بعد از نماز جمعہ دیڑھ لاکھ سے زائد رقم جمع کی
کیرالا میں تیز بارش اور سیلاب کی تباہی سے پریشان حال عوام کو راحت پہنچانے اور امدادی کام انجام دینے کے لئےطلباء تنظیم اسٹوڈنسں اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی جانب سے ملکی سطح پر مالی امداد جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔
متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کے بعد ایس آئی او نے دیگر این جی اوزکے ساتھ مل کر شدید متاثرہ علاقوں میں راحت کاموں کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔فی الحال متاثرہ علاقوں میں کھانے کی اشیاء،طبی امداداور بے گھر لوگوں کے لئے چھت کے انتظام کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر ایس آئی او نے ملکی سطح پر مالی تعاون جمع کرنے کا منصوبہ بنایا۔ تنظیم کے والنٹیرس کی جانب سے ریاست مہاراشٹرا میں جمعہ کے روز نماز کی ادائیگی کے بعدایک لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی ہے ۔ سیلاب سے متاثرین کی تعداد کے مقابلے میں جمع شدہ رقم بہت کم ہے اور زمینی سطح پر کام کرنے والی ٹیم کو مزید تعاون کی ضرورت ہے ۔
ایس آئی او جنوبی مہاراشٹرا کیمپس سیکریٹری خضر شیبیبی نے ملک کےباشندگان سے آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی امداد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ *”اگلےہفتہ ریاست مہاراشٹرا کے عوام کیرالا کے عوام سے اظہار ہمدردی و غمگساری کرتے ہوئے عید منائیں گے اور بھر پور مالی تعاون کریں گے۔ عید کی نماز کے بعد زائد از 100 مساجد اور عید گاہوں کے باہرمالی تعاون کی کوشش کی جائے گی ۔اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھال سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے بھی کیرالا کے عوام کی مدد کی جائے گی۔”*