جالنہ شیخ شعیب ندوی, آمنا سامنا میڈیا
۱۵ ۔اگست یوم آزادی کی تقریب دارالعلوم زکریا جالنہ میں پورے اہتمام سے منائی گئی،مدرسہ کے بچوں نے بہترین پروگرام پیش کیا ، مولانا سید نصراللہ حسینی۔سہیل۔ندوی ناظم مدرسہ نے جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر تفصیلی خطاب کیا،جبکہ شروع میں جناب کیلاش گرام سرپنج رام مورتی،اور عبدالحفیظ پتر کار نے ترنگا پہرایا،اس تقریب سے اقبال پاشاہ صاحب،شاہ عالم کونسلر،کیلاش گرام،ڈاکٹر منکری،عبدالقدوس[بہوجن مکتی مورچہ]عبدالحفیظ پتر کار،مولانا عیسٰی خان کاشفی،حاجی طاہر قریشی،وغیرہ نے اپنے تاثرات و خیالات رکھے،مولانا محمد اظہر صاحب کاشفی زیدمجدہ کی دعا پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا،حاضرین تقریب میں جالنہ شہر،منٹھا،رام مورتی،مجرے باڑی و اطراف کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی ، اس پروگرام کو مولانا احسان ندوی،مفتی نعمان ندوی،مفتی سید عذیر ندوی،حافظ عبدالحنان اور حافظ شیخ احمد نے اپنی محنتوں سے کامیاب بنایا.