15/اگست یوم جشن آزادی کے موقع پر کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمینٹ اور مولانا آزاد وچار منچ ممبئی کی جانب سے جشن یوم آزادی باندرہ بہرام پاڑہ میں بڑی دھوم دھام سے منائ گئ ۔

ممبئی آمنا سامنا میڈیا،15/اگست یوم جشن آزادی کے موقع پر کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمینٹ اور مولانا آزاد وچار منچ ممبی کی جانب سے جشن یوم آزادی باندرہ بہرام پاڑہ میں بڑی دھوم دھام سے منائ گئ ۔اس موقع پر غریب طلباء و طالبات میں جناب حسین دلوائی ایم پی راجیہ سبھا اور حج کمیٹی کے چیئرمین جناب ابراہیم بھائی جان کے ہاتھوں کاپیاں تقسیم کی گئی قیوم تنبولی ضلع صدر مائناریٹی ڈپارٹمینٹ کے ہاتھوں چھتریاں تقسیم کی گئی اس پروگرام کے اغاز میں پریڈ میں کے ساتھ سارےجہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا کی دھن بجائ گئ – جبکہ ایم پی حسین دلوائی صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی راشٹریہ گیت کےسحر انگیزی نے ماحول نے جشن آزادی کی تقریب کو مزید خوش گوار بنا دیا. مذکورہ پروگرام کی کنوینر محترمہ شبانہ ذاکر شیخ تھیں جبکہ اس موقع پر نیلیش گھاگ. وشنو بھاو صدیق خان یوسف انصاری جعفر انصاری اور اہلیان محلہ کانگریس و مولانا ازاد وچار منچ کے اعلی عہدیداران موجود تھے – اس موقع پر جناب ابراہیم بھائی جان نے بینڈ کی دھن پر پریڈ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو پانچ ہزار کے نقد انعام سے نواز اور جشن ازادی کا علامتی اظہار کرتے ہوئے فضاوں میں جناب حسین دلوائی.جناب ابراہیم بھائی جان مقامی پولس پی اے. صادق خان یوسف انصاری وشنو بھاوں کے ہاتھوں کبوتر چھوڑے گئے اور غلامی سے ازادی کا اظہار کیا گیا پروگرام کے اختتام پر شبانہ شیخ اور جناب زکر شیخ نے حاظرین کا شکریہ ادا کیا