بھارت سرکار کے نیشنل مائیناریٹی کمیشن چیئر پرسن کے ساتھ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی میٹنگ 

دہلی: ریاست مہاراشٹرا کے، وقف بورڈ اور مختلف وقف کی زمینوں کے مسائل اور سروے،اقلیتی طبقوں کے طلباء کو مختلف اسکالرشپ کے مسائل اور تعداد میں اضافہ ، اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی،معاشی ترقی، مسلمانوں کو ریزرویشن،مختلف اسکیمات پر عمل اوری متعلق بھارت سرکار کے نیشنل مائیناریٹی کمیشن چئیر پرسن محترم جناب سید غیور الحسن رضوی صاحب سے دہلی میں انکی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی،میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ رجسٹر نمبر اے ایل سی /کاریہ سن سترہ /گیارہ ہزار ایک سو اڑتیس کے بانی و ریاستی سکریٹری ساجد نثار احمد، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی خاتون یونٹ ریاستی صدر ناہید خاتون،ریاستی نائب صدر منجوم عبدالرزاق گھولے ، ریاستی نائب صدر منیار جہاں آرا ،اور منیار ریاض احمد و دیگر شامل تھے۔۔