دانش محمد رفیق شیخ” نے Master of physiotherapy (M.P.Th) میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔۔۔شہر کی معتبر شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔۔۔۔۔

ہیلتھ یونیورسٹی ناسک نے آج شام Master of physiotherapy (M.P.Th) کے نتائج کا اعلان کیا. اردو اکیڈمی کے فعال رکن، روز نامہ اردو ٹائمز سے وابستہ صحافی اور ریاستی ایوراڈ یافتہ سابق صدر مدرس محمد رفیق شیخ کے فرزند “دانشہرش محمد رفیق شیخ” نے Master of physiotherapy (M.P.Th) میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ “اردو میڈیم”طلبہ کے لیے ایک عملی مثال پیش کی ہے. دانش محمد رفیق شیخ نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی اور اس عظیم الشـان کامیابی کے ذریعے ثابت کر دیا کہ اردو ذریعئہ تعلیم، تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ کامیابی کی کلید ہے. دانش محمد رفیق شیخ کی نمایاں کامیابی پر اردو چینل نے قمر صدیقی سر سیداکیڈمی کے پروفیسر صاحب علی ،اپنا رنگ منچ کے انیس جاوید ،نورالاسلام اسکول کے پرنسپل فضل الرحمن خان ،عمران امین اور شہر کی دیگر معتبر شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے