بی ایس این ایل اپنے یوزرس کیلئے سبسے فاسٹ! ارون کمار پی جی ایم

سہارنپور(احمد رضا) بھارت سنچار نگم نے ٹیلی کام فیلڈ میں کم وقت میں جس قدر شاندار ریکارڈ قائم کئے ہیں انکی جتنی بھی تعریف کیجائے وہ کم ہوگی کل پورے ملک میں ہمارے ٹیلیکام منسٹر نے اپنی زیر سرپرستی نٹر نیٹ ٹیلی فونی سروس کا آغاز کیا تو اسی موقع پر مقامی مشن کمپاؤنڈ واقع بی ایس این ایل ہیڈ کواٹر پر اپنے سبھی افسران کی موجودگی میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے پی جی ایم ارون کمار نے صاف لہجہ میں کہاکہ آج بی ایس این ایل اپنے کرڑوں گراہکوں کو سب سے بہتر اورمعیاری خدمات انٹر نیٹ ٹیلی فونی خدمات شروع کرادی ہیں جو سنچار کی فیلڈ میں نیا انقلاب ہے ارون کمار نے کہاکہ بی ایس این ایل ہر وقت انقلابی سرسوسیز اپنے گراہکوں کو دستیاب کرانے میں سب سے بہتر ہے آپنے کہاکہ آجکل ہماری ٹیکنا لوجی ٹیلی کام کے میدان میں بہتر اور معیاری خد مات اپنے عوام کو مہیاء کرانے میں صد فیصد سر فہرست ہے ٹیلی فونی سہولیت کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اب گراہک کہیں سے بھی فون پر بہ آسانی بات چیت کرسکتے ہیں اس معیاری سروس کیلئے رجسٹریشن جاری ہیں نیز انٹر نیٹ کی اسپیڈ بھی کافی بہتر کی جاچکی ہے جو مقامی محکمہ کا ایک عمدہ ریکارڈ ہے!
ہمارے پی جی ایم ارون کمار نے صاف لہجہ میں کہاکہ آج ہمکو کسی پر منحصر رہنے کی ضرورت ہی نہی ہماری ٹیکنک اعلیٰ اور قابل اعتماد ہے ، بی ایس این ایل کے سینئر افسر پی جی ایم ارون کمار نیکہاہیکہ عوام کو بہتر خدمات کا لطف اٹھانے کیلئے بھارت سنچار نگم سے جڑناہی ہوگا بی ایس این ایل ہی ہم سبھی کیلئے فائدہ مند ادارہ ہے اور اس مقابلہ آرائی کے زمانہ میں سبھی کو ہمارے ادارے کے ساتھ ہی منسلک ہونا ہوگا کیونکہ ہمارا ادارہ ہی قابل اعتماد خدمات کیلئے سب سے بہتر سطح کی جانب لگاتار کام زن ہے آپنے کہاکہ ادارے نے ابھی تک۱۷، دوردراز کے دیہات ٹیلی کام مراکز میں ہاٹ اسپاٹ لگادئے ہیں جو اپنی سروسیز میں سرگرم ہیں اسکے علاوہ وزیر اعظم کی زیر سرپرستی جاری کی گئی ڈجیٹل انڈیا کے تحت ابھی تک ۳۰۸ گرام پنچایتوں کو کیبل کے ذریعہ ٹیلیکام خدمات سے جوڑا گیاہے اس جانب مزید کام ابھی بھی تیزی کیساتھ جاری ہے ! ارون کمار پی جی ایم جہاں جہاں بھی تعینات رہے ہیں وہیں پر اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے اپنی بہتر خدمات اپنے گراہکوں کو پہنچا چکے ہیں ارون کمار ایک سلجھے ہوئے اور بہ اخلاق سینئر افسر ہیں پریس کے سامنے آپنے عہد کیا کہ اپنے بی ایس این ایل جیسے معیاری ادارے کی بہتری اور عوام کو تمام تر سہولیات دستیاب کرانے میں وہ کسی بھی قسم سے کمی نہی آنے دیں گیں ارون کمار نے کہاکہ اندنوں بی ایس این ایل ٹیلیکام خدمات کیلئے کافی بہترپوزیشن میں سبھی کو اپنی موجودگی کا احساس کرا رہاہے گراہک ہماری خدمات لینے کیلئے ہمارے ساتھ جڑتے جا رہے ہیں اور یہی بڑھتی تعداد ہماری مقبولیت کی ضمانت ہے ہمنے مختلف ٹریف اورسروسیز کو مزید معیاری بنایاہے زیادہ تر بنک بھی ہماری خدمات سے فیض لینے میں آگے ہیں آپنے ادارے کی نئی نئی اسکیم کے علاوہ جدید ٹیکنک پر بھی روشنی ڈالی