آل انڈیا ملّی کونسل مہاراشٹر یونٹ برخاست، ملّی کونسل مرکز کے ترجمان شاہ قادری سید مصطفٰی رفاعی جیلانی صاحب نے مہاراشٹر کے ذمیداران کا کیا اعلان _ مہاراشٹر و ممبئ یونٹ کی تشکیلِ نو مولانا سید اطہر علی صاحب مہاراشٹر کے صدر منتخب، جنرل سیکریٹری مہاراشٹر نظام الدین شیخ صاحب، نائب صدر مہاراشٹر مولانا شاہد ناصری الحنفی کے نام کا انتخاب ۔۔۔ راشد عظیم ممبئ یونٹ کے صدر برقرار ۔۔۔۔ ملی کونسل کے ارکان مقامی تنظیموں کے تعاون سے جمہوری حق ووٹوں کے لیے مسلمانوں کے ناموں کو الیکشن رول میں شامل کرانے کی غرض سے جلد از جلد مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کرے گی ۔
ممبئ 22 جولائی
آمنا سامنا میڈیا
آل انڈیا ملّی کونسل کے زیرِ اہتمام مہاراشٹر و ممبئ یونٹ کی از سرِ نو تشکیل و توسیع کے لئے اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد بتاریخ 22جولائ 2018 بروز اتوار ،بوقت : دو بجے دوپہر
بمقام : ممبئ میڈیا سینٹر مقابل شالیمار ریسٹورینٹ نزد اللہ والی مسجد ایس۔ وی روڈ جوگیشوری ممبئ میں ہوا اس تقریب میں ملی کونسل کے مرکزی اکابرین خصوصی طور پر تشریف فرما تھے مٹینگ کی ِصدارت فرمائ شاہ قادری سید مصطفٰی رفاعی جیلانی معاون جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل نے _ اجلاس کی شروعات میں ہندوستان کے عالمی عالم دین جو اس دارِفانی سے کوچ کرگئے ہیں انہیں تعزیت پیش کی گئی ان مین حضرت مولانا سالم قاسمی صاحب دامت برکاتہ، حضرت اختر رضا اظہری میاں تاج الشرعیہ، حضرت مفتی عبداللہ کا کوری، حضرت مولانا طیب صاحب اور ملی کونسل کے ذمہ دار ڈاکٹر بشر عثمانی کے والد مرحوم کے حق میں دعا کی گئی ۔۔۔۔ حضرت رفاعی صاحب نے اپنے صدارتی خطبہ میں اعلان کیا کہ مہاراشٹر یونٹ کو برخاست کردیا گیا ہے اور ساتھ کی راشد عظیم صاحب کو ممبئ یونٹ کا صدر برقرار رکھتے ہوئے ممبئی کے سبھی، اکائ اور تعلقہ اکائ بھی برخاست کردی گئی ہے _ضلع ریاست مہاراشٹر کے لیے جناب مولانا حافظ سیّد اطہر علی صاحب کو صدر منتخب کیا گیا ۔ ساتھ ہی جنرل سکریٹری مہاراشٹر نظام الدین شیخ صاحب اور نائب صدر مہاراشٹر مولانا شاہد ناصری الحنفی صاحب کا انتخاب کیا گیا ہے اور فرمایا کہ آل انڈیا ملّی کونسل کو مزید فعال بنانے اور تقویت پہنچانے کی غرض سے مہاراشٹر و ممبئ یونٹ کی از سرِ نو تشکیلِ عمل میں آئی ہے ان تینوں حضرات کا نام بالترتیب متفقہ رائے اور مشورے کے بعد انتخاب کیا گیا
مہمانان خصوصی مولانا مفتی سید باقر ارشد قاسمی ( رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل کے طریقہ کار کو بیش کیا اور ہدایت کی کہ نہیں لونگ ٹرم اور ایک شورٹ ٹرم پر موجودہ حالات کی بنا پر اپنا لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے ۔مولانا حافظ سید اطہر علی صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ مسقتبل قریب الیکشن کے پیش نظر اہنے جمہوری حق ووٹوں کو استعمال کرنے کے لیے ملت کے یر فرد کا نام الیکشن رول میں اندراج کر نے ہے لیے ابھی سے میدان عمل میں اترنا ہوگا ۔۔جناب سید شاہد احمد رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل بنگلور نے ملی کونسل کے ماضی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملی کونسل نے کس طرح ماضی میں پورے ہندوستان میں مختلف علاقوں کے مسائل کو حل کرنے اور مسلمانوں کی بہتر نمائندگی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔۔ جناب ماجد خان کنوینر نارتھ گجرات ملی کونسل اور جناب کوثر عالم صاحب بھی تشریف فرما تھے تقریب کاآغاز قاری شفیق رحمانی صاحب کی تلاوت کللام پاک سے ہوا- راشد عظیم صدر ممبئ یونٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ممبئ یونٹ کی مزید توسیع کی جائیگی اور ممبئ کے سبھی ضلعوں اور تعلقوں اور اکائ بہت جلد تشکیل نو ہوگی اور کہا کہ مولانا اطہر علی صاحب کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ملی کونسل کے ارکان مقامی تنظیموں کے تعاون سے مسلمانوں کے ووٹ کو الیکشن رول میں شامل کرانے کی غرض سے جلد از جلد مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کرے گی ۔۔تمام حاضرین اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا مفتی انعام اللہ خان علیگ صاحب جنرل سکریٹری ممبئ یونٹ نے _ اس مٹینگ میں ملی کونسل کے بطور خاص مدعو تھے انجینئر عارف فیاضی صاحب ۔ حسن شیخ صاحب، مولانا شمیم ریحان ندوی صاحب ۔ معلّم عتیق الرحمن صاحب، پروفیسر کلیم رزاق میاں صاحب ، مولانا ذولقرنین قاسمی صاحب ، محیدالدین دمنیہ صاحب، شیخ سراج صاحب، رضا ایرانی، طلحہ سیّد اور دیگر ممبران کے ساتھ خواتین میں شاہین پٹیل صاحبہ، عرفانہ انعامدار صاحبہ شریک تھیں