سوامی اگنی ویش جیسے امن پسند شخص پر حملہ، ملک کی سالمیت پر حملہ ہے

گزشتہ دنوں پہلے ABVP کے ارکان یعنی غنڈوں کے ذریعے سوامی اگنی ویش جیسے باوقار اور پُر امن شخص پر سفّاک حملہ کیا گیا۔فسطائی حکومت کے زیراقتدار اس قسم کی روز بروز دن دہاڑے غنڈہ گردی کی واردات،حکومت کی بے حِسی کی علامت ہے۔ 80 سالہ بزرگ سوامی اگنی ویش ایک سماجی خادم اور غیر متنازعہ شخصیت رہے ہیں۔ قومی یکجہتی کے مختلف پروگراموں اور کانفرنسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ SIO ملک کی سب سے بڑی اور منظم طلبہ تنظیم کا ماننا ہے کہ ایسے شخص پر کیا گیا جابرانہ اور بزدلانہ حملہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے۔مزید شرمندگی کی بات یہ کہ مرکزی اقتدار پر فائز BJP حکومت کی جانب سے ہمیشہ کی طرح چپي اور کوئی ایکشن نہ لیا جانا ملک کی سالمیت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

سوامی اگنیویش ملک میں بڑھتی عدم رواداری پر،BJP کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ کارگزاریوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ صدر SIO ممبئی عبید الر حمٰن نے کہا کہ مظلوم اور اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کرنے والوں پر ظلم و استبداد کی یہ مسلسل اور مستقل نظیر ہے۔اس طرح سازش کے تحت مرکزی حکومت ظلم اور عدم رواداری کو بڑھاوا دینے کا کام انجام دے رہی ہے۔ ہم بالکل دو ٹوک clear cut انداز میں کہنا چاہیں گے کہ حکومت ان لفنگوں (ABVP) کی حمایت میں آنا چھوڑے اور اُن کی دادا گیری و غنڈہ گردي پر قد غن لگائے۔ جمہوری ملک انصاف کی بنا پر چلتا ہے،اگر حکومت انصاف کی علمبردار نہیں تو اسے سیاست کرنے کہ کوئی حق حاصل نہیں ہے۔