جھارکنڈ کے پاکوڑ میں بی جی پی کارکنان نے سوامی اگنی ویش پر حملہ کر کے بزدلانہ حرکت اور اپنی نا مردی کا ثبوت دیاہے – آل انڈیا ملی کونسل ممبئ یونٹ صدر راشد عظیم
جھارکنڈ کے پاکوڑ میں بی جی پی کارکنان نے سوامی اگنی ویش پر حملہ کرکے بزدلانہ حرکت اور اپنی نا مردی کا ثبوت دیا ہے مودی سرکار اس طرح کے ہندوتوا آنتک کو بڑھاوا دیکر بھارت کو وناش کی طرف لے جا رہی ہے ۔۔۔۔ آل انڈیا ملی کونسل ممبئ یونٹ کے صدر راشد عظیم نے بی جے پی سرکار کے ذریعے اس طرح کی دہشت گردی کی پشت پناہی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فوراً اس دہشت گردانہ کلچر پر روک لکائے اور مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ راشد عظیم نے سیکولر اور امن پسند دیش واسیوں کو متحد ہوکر اس ظلم کے خلاف مقابلے کی اپیل کی یے اور کہا کہ ملی کونسل سوامی اگنی ویش کے ساتھ ہے