موت امر یقینی از قلم -: اجوداللہ پھولپوری

از قلم -: اجوداللہ پھولپوری

زندگی کیا ھـے عـناصر مـیں ظہور ترتـیب
مـوت کیا ھے انہیں اجزاء کا پریشاں ھونا

عقل و فھم رکھنے والوں کے نزدیک زندگی صرف حیرت در حیرت ھے اور کچھ نہیں موت ایک امر یقینی ھے جسے اپنے وقت پر آنا ھے وہ اپنے وقت سے نہ تو ایک لمحہ پہلے آسکتی ھے اور نہ ھی ایک لمحہ بعد موت ھی اصل زندگی ھے لیکن ھماری نظریں ھماری فھم اور ھماری عقل اس کو سمجھنے سے قاصر ھے

موت کو سمجهے ہے غافل اختتام زندگی
یہ ہے شام زندگی صبح دوام زندگی……!

موت وہ حقیقت ھے جسکو ایک نہ ایک دن تسلیم کرنا ھی پڑیگا …… کیونکہ موت ھی حیات فانی سے حیات جاودانی کے سفر کی پہلی منزل ھے …. ھم موت سے نظریں چھپائے ھوئے ھوتے ھیں جبکہ پہلی سانس سے ھی وہ ھمارے اندر موجود ھوتی ھے زندگی کے پلیٹ فارم پر ھم سب قطار لگائے کھڑے ھیں پھر بھی خوش رھتے ھیں قطع نظر اسکے کہ کب کس کا بلاوا آجائے اور کب کون زندگی کی قطار سے الگ ھوکر موت کی سواری پر معلوم منزل کے نا معلوم سفر پر روانہ ھوجائے
کل نفس ذائقۃ الموت
موت برحق ھے اور اسکو حق جاننے والا اسکے آنے سے پہلے جتنی جلدی اسے تسلیم کرلے اسکے لئے واپسی کا سفر اتنا ھی آسان ھوجاتا ھے
مرنے سے پہلے مرنا موت ھے لیکن مرنے سے پہلے موت کو سمجھ لینا اور اسکے لئے تیار رھنا ھی اصل زندگی ھے
جبتک ھم مرنے سے پہلے موت کی حقیقت کو سمجھ نہیں لیتے دنیا کی چمک دمک ھمیں دھوکہ میں رکھ کر غافل کئے رھیگی افسوس تو تب ھوگا جب فرشتۂ اجل ابدی زندگی کا پروانہ بشکل موت لیکر ھمارے سرھانے کھڑا ھوگا…!
اللہ تعالی ھم سبکو موت کی حقیقت سمجھنے والا بنائے اور حیات فانی سے وہ اعمال نصیب فرمائے جو حیات جاودانی کو سرسبز وشاداب بنادے….آمین
آج بعد بتاریخ 16/ جولائی بعد نماز مغرب ایک اندوھناک خبر ملی کہ برادرم مفتی احمد اللہ صاحب کی خوشدامن اور عزیزم عبداللہ صاحب کاشٹ بھنڈار حسن پور کی والدہ محترمہ کا انتقال ھوگیا اناللہ وانا الیہ راجعون
مرحومہ ایک طویل مدت سے بستر علالت پر تھیں اور پچھلے کئی مہینوں سے بمبئی میں بغرض علاج مقیم تھیں زندگی کی ستر سے زیادہ بہاریں دیکھنے کے بعد دنیائے دنی کو الوداع کہتے ھوئے ابد الآباد آخرت کا رخ کرلیا اللہ تعالی مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے نیز پسماندگان کو صبر جمیل وفیر عطاء فرمائے اور آخرت کی تیاری کی فکر نصیب فرمائے….آمین
غم کی اس گھڑی میں ھم اھل خانہ کے ساتھ ھیں اور آپ حضرات کو مرحومہ کیلئے ایصال ثواب کی زحمت دیتے ھیں اور سنت نبوی کی ادائیگی کرتے ھوئے الفاظ مسنونہ سے اظہار تعزیت پیش کرتے ھیں……!!
إن للّٰہ ماأخذ ولہٗ ما أعطٰی وکل شئ عندہٗ بأجل مسمی۔