عازمین حج کی روانگی سے قبل مدرسہ مدینتہ المعارف مرزاپور پوسٹ بشن پور ضلع سیتامڑھی میں دعائیہ مجلس کاانعقاد
____________________________________
رپورٹ :محمد امین الرشید سیتامڑھی
16جولائی 2018 بروز سوموار بعد نماز ظہر مدرسہ مدینتہ المعارف مرزاپور کے ناظم وبانی مفتی محمد فیاض احمد حمیدالقاسمی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ
مناسب ماحول کی کمی اورحق گوئی کے فقدان نے مسلم معاشرے کو متزلزل کر رکھا ہے ، اللہ تعالٰی کا ہم سبھوں کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایمان کی توفیق دی اور مسلمان بنایا خدائے تعالٰی کے اس احسان کا بدلہ یہ ہونا چاہئے تھا کہ ہم لوگ اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے اللہ تعالٰی اور اس کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کا لحاظ رکھتے مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے کیونکہ مناسب ماحول کی کمی اور حق گوئی کے فقدان نے مسلم معاشرے کو متزلزل کر رکھا ہے مذکورہ باتیں یہاں مدرسہ مدینتہ المعارف مرزاپور مدرسے میں آج پرہجوم مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم وبانی مدرسہ مدینتہ المعارف مرزاپور ضلع سیتامڑھی نے کہی انہوں نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالٰی کا حکم ہے کہ جو لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں وہ اللہ سے ڈریں اور سچے لوگوں کی صحبت اختیار کریں الحمدللہ آج بھی ہر سماج اور معاشرے میں کچھ نہ کچھ ضرور اچھے اور سچے لوگ موجود ہیں مگر ہم ایسا نہیں کرتے جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد فیاض حمیدالقاسمی صاحب ناظم مدرسہ مدینتہ المعارف مرزاپور نے جاری اپنے درد مندانہ خطاب میں مزید فرمایا کہ زبان و دل کے فرق اور فاصلے ، حق گوئی و بے باکی سے راہ فرار، اپنے سے کمزوروں کو دبانے اور ضرورت پڑی تو بغیر ڈکار کیئے ہڑپ جانے کے سوچ نے ہمارے اندر جگہ بنا لی ہے جو دنیا و آخرت دونوں جہاں کیلئے خطرناک ہے اس سے بچنے کا واحد راستہ پیغام الہی ” کونوا مع الصدقین ” پر عمل کی خاطر انفرادی و اجتماعی کوشش اور مناسب ماحول کی فضا بنانا ضروری ہے اس کی ایک معمولی مثال دیکھئے جب کوئی شخص کسی اللہ والے کی صحبت میں بیٹھتا ہے یا آپ میں سے بہت سے لوگ چلہ چار ماہ کی جماعت میں جاتے ہیں تو آپ کیا بن جاتے ہیں اور جب واپس اپنے گھر محلہ آتے ہیں تو پھر دھیرے دھیرے کیا ہوجاتے ہیں یہ سب در اصل اچھے یا برے ماحول ہی کا اثر ہوتا ہے ساتھ ہی میں اپنے نوجوانوں سے بطور خاص کہوں گا کہ وہ اپنے مذہب پر عمل اور اپنی تہذیب کی حفاظت اور اس کی اشاعت کی فکر کریں
موقع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ خوش نصیب ہے وہ شخص جو تاحیات زندگی میں حج کے مقدس سفر پروانہ ھوتے ھیں –
عازمین حج اللہ کے مہمان ھوتے ھیں جس نے حج کرلیا وہ سبھی گناہوں سے پاک ھوجاتا ھے-
آخر میں مولانا رضوان صاحب قاسمی نے پوری کائنات کے انسانوں کے امن چین، ملک کی ترقی اور مسلمانوں میں آپسی اتحاد قائم رھے عازمین حج سے خصوصی دعا کیلئے کہا اور انہیں کی دعاء پر مجلس کا اختتام ھوا..
اس بابرکت موقع پر مولانا نثار احمد، صاحب مولانا عطاءالرحمن، صاحب قاری جمشید صاحب، قاری نوشاد عالم صاحب، قاری محمد امجد صاحب، مولانا خورشید عالم صاحب، مولانا راشد انور صاحب، قاری محمد امین الرشید صاحب، حاجی صلاح الدین(لعل بابو) صاحب، محمد مرشدخان صاحب، نسیم احمد صاحب، علاؤالدین صاحب، اور شمس الحق صاحب کے علاوہ سینکڑوں مسلمان دعائیہ مجلس میں شریک رھے