سری نگر (ایجنسی) دین حق کے معصوم غنچے سموم و کفر سے مرجھا رہے ہیں، انہی کو تازگی دینے کے خاطر یہ وارثِ انبیاء تشریف لارہے ہیں، جنت نشاں سرزمین جموں کشمیر پر خطیبِ بے مثال، مقررِ شیریں بیاں رکنِ شوریٰ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی محمّد اسمٰعیل صاحب قاسمی نقشبندی مالیگاؤں کی 13/ جولائی بروز جمعہ کو صبح ساڑھے گیارہ آمد ہورہی ہے، آپ کی آمد کے موقع پر سری نگر کی مسجد میں نماز جمعہ سے قبل خصوصی خطاب اور نمازِ جمعہ مفتی صاحب کی امامت میں ادا کی جائیگی. بعد نماز جمعہ موصوف مختلف مدارسِ دینیہ کا دورہ فرما کر طلبانِ علوم نبوت سے خطاب فرمائیں گے، دوسرے روز 14/ جولائی بروز سنچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کوکر ناگ میں لڑکیوں کے مدرسہ بنات الصّالحات میں جلسۂ عام میں خطاب فرمائیں گے. تیسرے روز 15/ جولائی بروز اتوار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھاگواہ ضلع ڈوڈہ کے مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ عیدگاہ کے پہلے عظیم الشّان جلسۂ دستار بندی میں خطاب فرمائیں گے. ذرائع کے مطابق مفتی صاحب کے آمد کے موقع پر کافی جوش و خروش لوگوں میں پایا جارہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکوریٹی و بندوبست کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ کسی طرح کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے. اس طرح کی تفصیل مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے مہتمم مولانا محمد اشفاق شمسی کے ذریعے موصول ہوئی ہے.
Attachments area