مریم نواز کو اس لئے اڈیالہ لے کر گئے ہیں تاکہ۔۔۔“ مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں ہی رہیں گی مگر انہیں اڈیالہ کیوں لے جایا گیا ہے … !!!

اسلام آباد :-سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے جہاں طبی معائنے کے بعد مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کیا جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو الگ سکواڈ کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جہاں 6 رکنی میڈیکل ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کر دیا جائے گا جسے سب جیل قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ مریم نواز شریف کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے سیدھا سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کیا جائے گا تاہم انہیں بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو کہا جانے لگا کہ وہ بھی اڈیالہ میں ہی رہیں گی تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ طبی معائنے کے بعد انہیں سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں ہی رکھا جائے گا