سہارنپور میں آل انڈیا ملی کونسل شہروضلع سہارنپورکے زیر اہتمام بعنوان عیدملن استقبالیہ ایک اہم پروگرام زیرصدارت حضرت مولانا سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی منعقد ہوا۔مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی کی کامیاب کوشش
آل انڈیاملی کونسل جوکہ مسلمانان ہند کامتحدہ ومشترکہ پلیٹ فارم ہے جس نے ملت کی ہر موڑ پررہنمائی ودستگیری کی ہے موجودہ ملکی صورت حال کے مدنظرملی کونسل شہروضلع سہارنپورکے زیر اہتمام ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے علمبر دار علم وعرفاں کے شہر سہارنپور میں قومی یکجہتی کے فروغ اور آپسی اتحادواتفاق کو مضبوط کرنے کے لئے,قانون ودستور کی بالادستی اورجمہورییت کی بقاء وتحفظ کےلیےضلع صدرآل انڈ یا ملی کونسل سہارنپور مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی کی کوششوں اور محنتوں سےکل30 :7بجےبمقام-ہوٹل رائل ریزیڈینسی سہارنپور میں بعنوان عیدملن استقبالیہ ایک اہم پروگرام زیرصدارت حضرت مولانا سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی منعقد ہواجبکہ مہمان خصوصی عالیجناب ڈاکٹر محمد منظورعالم جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل شامل ہوئےاورخطاب کرنےوالوں میں سنجے پر پننا چاریہ, فادرڈینیل, سنجو والیہ مئر شہر سہارنپور ,قاضی ندیم اختر نائب قاضئ شہر, حاجی فضل الرحمن علیگ, سنجے گرگ ممبراسمبلی شہر, چوہدری تبسم حسن ممبرلوک سبھا کیرانہ جانثارایڈوکیٹ ,انوارصدیقی ایڈوکیٹ, مفتی صالح الحسنی سٹی کمشنر گیانندر, سریندر کپل, حاجی اوصاف گڈو ,صابر علی خاں شہر صدر ملی کونسل شاہد زبیری لیاقت علی ایڈوکیٹ سابق چیرمین اقلیتی کمیشن مظاہر رانا چوہدری مظفر ڈاکٹر راجیوتیواری وغیرہ نے اپنےخطابات میں مولانا عبدالمالک مغیثی کومبارکبادپیش کی اور کہا کہ انہوں نے اتنا خوبصورت پروگرام سجایا جوکہ فرقہ پرست طاقتوں کے منہ پرزور کاطمانچہ ہےاورسب نے آپسی میل ملاپ پر زور دیاخصوصی شرکاءمیں حضرت مولانا ریاض الحسن ندوی ترجمان مظاہرعلوم وقف مولاناتوقیر قاسمی دارالعلوم دیوبند مولانارسال الدین حقانی مولانا اطہر حقانی قاری سعید ترفوہ حاجی توصیف صدیقی چوہدری کنور حسن کیرانہ قاری زبیر کریمی قاری جنید قاری اعظم چودری شکیل پارشد مظہرعمر خاں طاہر علی راؤ عبدالستار امیش سچدیوہ حیدررؤف صدیقی سید حسان ابوبکر چوہدری جنید خاں شاہ زماں احمد رضا کےعلاوہ شہر کےاورضلع کےبڑی تعداد میں معززین وعمائدین ملت نے شرکت کی