تاجدارِ سخن تاجدار تاج کی یومِ ولادت ۸ جولائی کے مبارک موقع پرادبی شعری نشست اور موصوف کے فن اور شخصیت پر با وقار خراج عقیدت, تاجدار تاج صاحب کی سوانح حیات پر ایک لافانی ڈاکیومینٹری ریلیز کی گئی ۔۔۔

ممبئی ۸ جولائی ۲۰۱۸شام پانچ بجے ممبئی میڈیا سینٹرجوگیشوری میں مجموعہ کلام زبر ، آوارہ پتھر ، برفیلی زمین کا سورج کے خالق اور ا ردو کیسے لکھے ایسی کئی ادبی تصنیفات کے مصنّف تاجدارِ سخن تاجدار تاج کی یومِ ولادت ۸ جولائی کے مبارک موقع پرادبی شعری نشست اور موصوف کے فن اور شخصیت پر اردو چوپال ممبئی کے زیرِ اہتمام با وقار خراج عقیدت پیش کیا گیا اس تقریب کی صدارت عالی مرتبت معروف شاعرعبدالاحد ساز صاحب نے فرمائی۔ افتتاح شبلی نعمانی ہائی اسکول کے ٹرسٹی انوار اعظمی صاحب کے بدستِ مبارک عمل میں آیا۔ نشست کا آغاز مفتی انعام اللہ خان صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مدرسہ منہاج السنّہ کے طالبِعلم عفّان نے خوبصورت آواز میں تاجدار تاج صاحب کی نعت سنا کر بارگاہِ رسالت ماب میں عقیدت کا نذرانہ پیش کیا سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کیا۔صدرِ مشاعرہ عبدالاحد ساز مہمانِ خصوصی انوار اعظمی، محمود خان صاحب اور یوسف دیوان صاحب نے تاجدار تاج صاحب کی فن اور شخصیت پر اظہار خیال فرماتے ہوئے تاجدار تاج صاحب کی علمی ،ادبی اور تعلیمی خدمات کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بتایا۔اس اہم موقع پر ممبئی اردو چوپال نے تاجدار تاج صاحب کی سوانح حیات پر ایک لافانی ڈاکیومینٹری ریلیزکر کے زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس شعری نشست میں جن مدعو شعرائے کرام نے ادبی اور طنزو مزاح کلام سے نواز کر سامعین کو محظوظ کر داد و تحسین حاصل کیاان کے قابل ذکر نام ہیں جناب عبدالاحد ساز،جناب نور شادانی بستوی، جناب اسعد اجمیری، جناب یوسف دیوان،جناب اختر الہ باد ی،جناب شاذ رمزی،جناب یوسف یلغار،جناب اجمل عارف اعظمی،جناب زاہد مالیگانوی،جناب تابش رامپوری،جناب ابو حذیفہ،مشہور شاعرہ ٹی وی آرٹسٹ زینت احسان قریشی صاحبہ۔
معروف اسٹیج سنگر وائس آف محمد رفیع شری راجیش شرما نے تاجدار تاج صاحب کا فلمی گیت گایااوران کو خراجِ عقیدت پیش کیا جسے ناضرین نے بے انتہا پسند کیا۔ نظامت کے فرائض پہلے دورکی جناب یوسف دیوان صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں ادا کی دوسرے دور نشست کی نظامت شاذ رمزی نے تاجدار تاج صاحب کے اشعار سے شعرائے کرام کو دعوت سخن دیا۔اس نشست کے مہمانِ اعزازی جناب جاوید انصاری ہیومن رائٹس، جناب سّید صادق، جناب اخلاق شیخ رکن تعلیمی تنظیم کاوش،مولانا نوشاد قاسمی آل انڈیا علماء بورڈ، مفتی انعام اللہ خان ملّی کونسل ممبئی ،اس تقریب کے کنوینر تھے محمود خان صاحب سابق بیٹ آفیسر بی ایم سی شعبۂ تعلیم ، یوسف دیوا ن صاحب شاعرو معلّم، جناب شاذ رمزی شاعراس پروگرام کی کامیابی میں اردو چوپال کے ممبران کاشف خان، سیّد صعد، ارمان صدیقی،آمنا سامنا میڈیا کی شاہین پٹیل ٹیکنیکل ایڈیٹر، ریشما انعامدار رپورٹر،رضا ایرانی رپورٹر، ساجد شیخ رپورٹرکے نام قابل ذکر ہیں اس با وقار ادبی تقریب کا اختتام جناب نور شادانی بستوی کی اس دعاکے ساتھ ہوا کہ اللہ رب العزّت مرحوم تاجدار تاج کو جنّت الفردوس میں بلند مقام عطا کریں درجات بلندکرے ان کی مغفرت فرمائے موصوف کی ادبی و تعلیمی خدمات کوثواب جاریہ کردے ۔۔۔ آمین